امام (رح) کے افکار و نظریات کو زیادہ جانے والے پر بڑی ذمہ داریاں ہیں

امام (رح) کے افکار و نظریات کو زیادہ جانے والے پر بڑی ذمہ داریاں ہیں

یہ سراسر خیانت ہے کہ دلیل اور امام کے بیان و سخن کی مناسب کی طرف اشارہ کیئے بغیر،آپ کے بیانات و تقاریر کے کچھ حصے کو کاٹ کوٹ کر صرف اپنے مطلب کے تکڑ ے سے استفادہ کیاجائے !!

آیت  الله سید رضا برقعی نے جماران ویب سائٹ نامہ نگار سے گفتگو کے دوران کہا :

گُشادہ دلی، زیادہ ظرفیت جیسے مسائل ہر حکومت میں لازم و ضروری ہے اور انبیائے عظام (ع) اور مصلح و عظیم پیشوایاں اس کے حامل تھے، اس مسئلہ کے حوالے سے امام (رح) کی شخصیت اور آپ کے عملی سیرت کا تحلیل اور تجزیہ کرنا چاہیئے اور پھر کلاسیک انداز میں ان مفاھیم کو معاشر ے کے مختلف طبقات تک پہنچانے کے لئے خاص اقدام کرنا چاہیئے ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ نظام سے ہم دردلی رکھنے والی شخصیات جن میں سر فہرست مقام معظم ولی فقیہ ہے،  سے لے کر بیت امام (رح) اور عظیم سرگرم ثقافتی مراکز، امام (رح) کی خصوصیات و امتیازات عوام تک پہچاننے اور ان کی تبین و تشریح کے لئے مسلسل کوشش کر رہے ہیں ۔

امام خمینی (رح) کے شاگرد نے مزید کہا: جن کا دعوی ہے کہ ہم امام (رح) کے افکار و نظریات کو درک کرتے اور دوسروں تک پہچاتے بھی ہیں، ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ ابتدا میں خود کلمات امام (رح) سے غلط استفادہ کرنے کے عنصر سے دور اور خالی کریں ۔ یہ سراسر خیانت ہے کہ دلیل اور امام کے بیان و سخن کی مناسب کی طرف اشارہ کیئے بغیر،آپ کے بیانات و تقاریر کے کچھ حصے کو کاٹ کوٹ کر صرف اپنے مطلب کے تکڑ ے سے استفادہ کیاجائے !!

حوزہ کے استاد نے مزید واضح کیا: جو شخص امام (رح) کی فکر و نظر سے زیادہ آشنا اور زیادہ جانتاہے ، اسے اس سلسلہ میں زیادہ خیال اور مراقبت کرنی چاہیئے ۔ موسسہ تنظیم و نشر آثار امام اور امام سے مربوط سائٹ کو،امام کے شاگرد،آپ کے افکار و نظریات سےآشنا شخصیات؛ امام کے فرزندان اور امام کے یادگاران سب کو چاہیئے کہ امام (رح) سے متعلق غیر منطقی اور غیر صحیح اقدامات اور تحریکوں کو روکنے کے لئے ایک دوسر ے کی مدد کریں ۔ امام (رح) کے افکار و نظریات بہترین انداز میں پیش ہونے چاہیئے، تاکہ جو لوگ امام (رح) کے افکار اور رائے تک دسترسی نہیں رکھتے تھے، تمام جہات سے آپ کے نظریات سے آشنا ہوں ۔       

ماخذ: جماران خبررساں ویب سائٹ

ای میل کریں