کمانڈر چغتائی

امام خمینی (ره) کی تحریک کا ایک نتیجہ یہ ہوا کہ پوری دنیا حقیقی اسلام سے واقف ہو گئی

امام خمینی (ره) ایک بے مثال شخصیت کے مالک تھے نیز عالم اسلام کے لئے عظیم فخر ہیں

سبزوار: محمد علی آبادی  نے سبزوار میں  "قدس  آن لائن" نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا: امام خمینی (ره) ایک بے مثال شخصیت کے مالک تھے نیز عالم اسلام کے لئے عظیم فخر ہیں، امام خمینی علیہ الرحمہ  نے انبیاء کی طرح عمل کرتے ہوئے  پوری دنیا میں اسلامی امت کو بیدار کیا نیز آپ تمام مسلمانوں کے لئے نمونۂ عمل ہیں ۔

کمانڈر چغتائی نے  یہ کہتے ہوئے کہ امام راحل  رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے  ایک عظیم انقلاب کی بنیاد رکھی ، کہا: امام خمینی علیہ الرحمہ  سب کے لئے مشعل ہدایت اور رہنما ء ہیں ، آپ کے افکار اور نظریات عالمی سطح کے حامل ہیں ۔

انہوں  نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ  امام  رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے  خدا اور ایمان کی طاقت کا سہارا لے کر  ایران کی تاریخ میں ایک نیا باب کھولا، آپ کی فکر دنیا میں حق طلبی  کی علامت بن گئی، مزید کہا کہ :آپ  کی تحریک کا ایک   نتیجہ یہ ہوا کہ پوری دنیا حقیقی اسلام سے واقف ہو گئی۔

مأخذ: قدس آن لائن

ای میل کریں