امام خمینی (ره)  کا وہ خط، جو آپ نے مدرس کو لکھا تھا

امام خمینی (ره) کا وہ خط، جو آپ نے مدرس کو لکھا تھا

اس خط کو میرے بھائی نے لکھ کر مجھے دیا تاکہ میں اس کو مدرس تک پہنچا سکوں

دستاویزات تاریخ کے محقق اور مؤلف نے امام خمینی علیہ الرحمہ کی زندگی کی نئی دستاویزات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ:ان دستاویزات میں سے ایک امام خمینی (ره)  کا وہ خط ہے جو آپ نے مدرس کو لکھا تھا۔

محمد جواد مرادی نیا مؤلف اور محقق نے فارس نیوز  کے شعبۂ کتاب اور ادب سے منسلک نامہ نگار سے بات کرتے ہوے کہا کہ:حال ہی میں امام خمینی کی زندگی سے جڑی ہوئی کچھ نئی دستاویزات میں نے حاصل کی ہیں کہ جن پر کام کر رہا ہوں۔ انھوں اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے کہا کہ میرے پاس گذشتہ کچھہ دہایوں کی دستاویزات ہیں کہ جن میں امام خمینی علیہ الرحمہ کا وہ خط بھی شامل ہےجو انھوں نے  1300  ہجری شمسی کے شروع میں خمین سے اسمبلی اور خصوصی طور پر مدرس تک پہنچایا۔

مرادی نیا نے اس بات کی تاکید کی امام خمینی علیہ الرحمہ اس وقت اکیس سال کے تھے جب انھوں اپنے بھائی کے کہنے پر خمین سے خط تھران اسمبلی اور مدرس تک پہنچایا البتہ انھوں نے اپنی ایک تقریر میں اس خط کے بارے میں بتاتے ہوے فرمایاکہ: اس خط کو میرے بھائی نے لکھ کر مجھے دیا تاکہ میں  اس کو مدرس تک پہنچا سکوں ۔

اس محقق نے کہا کہ: ابھی تک ان پر کام پرمکمل نہیں ہوسکا ہے لیکن بہت جلد دستاویزات کا مجموعہ ایک نئی کتاب کی شکل میں شائع کیا جاے گا، میں ابھی ان کے بارے میں اور ساتھہ ہی ساتھ امام خمینی علیہ الرحمہ کی زندگی کی بکھری ہوئی مزید دستاویزات کے بارے میں  بھی تحقیق کر رہا ہوں ۔

ای میل کریں