نائیجیریا شیعوں کے خلاف حالیہ جرائم کے بارے میں یادگار امام کی انسٹاگرام میں یادداشت

نائیجیریا شیعوں کے خلاف حالیہ جرائم کے بارے میں یادگار امام کی انسٹاگرام میں یادداشت

نائیجیریہ شیعوں کو "خمینیون" سے جانا جاتا ہے اور عالیقدر شیخ ان کے بزرگ وقائد ہے۔

امام خمینی(رح) کا گرامی یادگار، حجت الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے افریقی ملک نائجیریا میں کلمہ طیبہ لاالہ الا اللہ، محمد رسول اللہ(ص) پڑھنے والی اور لبیک یا حسین(ع) فریاد کرنے والی شیعی قوم اور ان کے قائد شیخ زاکزاکی کے خلاف فوج کی طرف سے سفاکانہ حملے اور قتل عام کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اپنی یادداشت میں لکھتے ہیں:

جناب شیخ زاکزاکی انقلاب اسلامی اور بانی اسلامی جمہوریہ کے معنوی فرزند شمار ہوتے ہیں۔ اس وقت امام خمینی(رح) کے پیروکاروں اور سچھے کلمہ گو مسلمان حضرات، شیخ زاکزاکی کی سلامتی اور آپ کے پیروکار مظلوم عوام کے متعلق اچھی خبریں موصول ہونے کے منتظر ہیں۔

جماران کی رپورٹ کے مطابق، یادگار امام، فرزند سید احمد خمینی(رح) نے مزید لکھا ہے:

گزشتہ ایام میں جو نائیجیریہ میں شیخ ابراہیم زاکزاکی اور شیعوں کے خلاف ناگوار واقعہ پیش آیا، صرف ایک معمولی اور سفاکانہ جرم نہیں بلکہ ایک طرف سے خطے میں مکتب تشیع علوی حسینی(ع) کا روز بروز پھیلاؤ اور جناب زاکزاکی صاحب کی توانائیوں سے خوف ہے تو دوسری طرف سے دشمنوں، مخالفین اور معاندین کا حضرت شیخ زاکزاکی کے منطقی گفتار و کردار کے مقابلے سے ناتوانی کا ثبوت ہے۔

بلا شک و شبہہ، جو حضرات شیخ صاحب کو پہچانتے تھیں، وہ آپ کے خلوص نیت اور امام سے خاص محبت ودلدادگی سے بھی آگاہ ہیں۔ شیخ ابراہیم ان افراد میں شامل ہے جو امام خمینی کی معرفت دریافت کرنے کے بعد اور آپ(رح) کے نافذ کلمات کے اثر و رسوخ کے تحت مکتب اہل بیت(ع)، مکتب جعفری تشیع کا گرویدہ ہوئے اور اس نجات بخش راہ پر ثابت قدم رہتے ہوئے اعلی پیمانے پر لوگوں کے سامنے چراغ جعفری تشیع روشن کیا۔

نائیجیریہ شیعوں کو "خمینیون" سے جانا جاتا ہے اور عالیقدر شیخ ان کے بزرگ وقائد ہے۔ امام خمینی کے تمام دوستداروں نیــز حقیقی اسلام اور تشیع کے پیروکاروں، آپ جو فرزند انقلاب اسلامی سے پہچانا جاتے ہیں، کی سلامت کیلئے دعاگو ہیں اور بے صبرانہ اچھی اچھی خبروں کا منتظر ہیں۔

ایــران ـ سید حسن خمینی

یاد رہے کہ نائیجیریا کی شمالی ریاست کاڈونا میں چند روز پہلے شیعوں پر کئے گئے فوج کی جانب سے حملے میں 500 سے زائد افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی فوج نے اس وقت شیعوں کو اپنے تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ شہر زاریا کی امام بارگاہ میں مجلس عزا برپا کر رہے تھے اور نائجیریا کی تحریک اسلامی کے رہنما شیخ ابراہیم زاکزاکی مجلس سے خطاب کر رہے تھے۔ گزشتہ سال یوم القدس کے موقع پر بھی اس ملک کی فوج نے اسی شہر میں قدس جلوس پر حملہ کر کے 33 افراد کو شہید کیا تھا جن میں شیخ زاکزاکی کے تین بیٹے بھی شامل تھے۔

ماخذ: جماران ویب سائٹ

ای میل کریں