بسیج کی تشکیل سے متعلق امام خمینی کی فکر، الہام غیبی کا نتیجہ تھی

بسیج کی تشکیل سے متعلق امام خمینی کی فکر، الہام غیبی کا نتیجہ تھی

علم الہدی: آج مغربی دنیا میں اسلام فوبیا نیٹ ورک اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہوئے اسلام فوبیا کو ہوا دےکر عیسائیوں اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انتخاب کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام سید احمد علم الهدی نے مشہد مقدس میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران کہا: امریکہ نے جب طبس کے راستے ایران پر فوجی حملے کی کوشش کی تو  ریت کے طوفان کی صورت میں خدا کی غیبی مدد کے طفیل سے اسے منہ کی کھانی پڑی۔ امریکہ کی جانب سے ایران پر فوجی حملے کی ناکام کوشش کے بعد امام خمینی(رح) کے ذہن میں یہ خیال آیا کہ ملک کے دفاع کیلئے بسیج (رضاکار فورس) تشکیل دی جائے، بسیج کی تشکیل سے متعلق امام خمینی(رح) کی یہ سوچ خدائی الہام کا نتیجہ تھی جس کا سلسلہ صحرائے طبس کے غیبی امداد سے ملتا ہے۔

انہوں نے فرانس میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہم ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کی یہ واردات، ہر انسان کی نظر میں افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

علم الهدی نے کہا: فرانس میں پیش آنے والے دہشت گردانہ حملوں سے 24 گھنٹے پہلے وہابی سوچ پرمشتمل تکفیری دہشت گردوں کے خودکش حملے میں لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شیعہ نشین علاقے، ضاحیہ میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوئے اور بہت سے لوگ آگ کے شعلوں میں جل کر راکھ ہوئے مگر کسی ملک اور فرد کی جانب سے اس خونریز حملے کےخلاف مذمتی بیان تک سامنے نہیں آیا لیکن جب ٹروریسٹوں کی جانب سے اسی طرح کا دہشت گردانہ حملہ ایک مغربی ملک میں  کیا گیا تو ساری دنیا سے اس کے خلاف سیخ پا ہوئی۔

خبرگان رہبری کے رکن نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ داعش کو یورپ والوں نے ہی جنم دیا ہے، کہا: داعش کا وجود یورپ والوں کی سازش کا نتیجہ ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ آج سے 30 سال پہلے یورپ میں اسلام کے نام پر وہابیت کی ترویج ایک عام سی بات تھی اور وہابی افکار کی ترویج نے آج داعش جیسے تکفیری گروہوں کو جنم دیا۔ یاد رہے کہ اسی دوران جب اسلامی جمہوریہ کی جانب سے یورپ میں صحیح اور خالص اسلام کی تبلیع اور ترویج کیلئے قدم اٹھایا گیا تو یورپی ممالک کے سیکیورٹی اداروں نے اس کی بہت سختی سے مخالفت کی۔

مشہد مقدس کے امام جمعہ نے کہا: اس وقت اسلامی دنیا عالمی استکبار کے ساتھ برسر پیکار ہے یہی وجہ ہے کہ آج مغربی دنیا میں اسلام فوبیا نیٹ ورک اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہوئے اسلام فوبیا کو ہوا دےکر عیسائیوں اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہا ہے۔

علم الهدی نے کہا: آج مٹھی بھر داعشی، موجودہ حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام فوبیا کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور مغربی میڈیا بھی تکفیری عناصر کی اس اسلام مخالف کاروائیوں کو وسیع پیمانے پر نشر کرتے ہوئے اس کی تبلیغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

 

منبع: انتخاب ویب سائٹ

ای میل کریں