ترکی نیشنل لائبریری کے چیئرمین کی امام خمینی(رح) کو خراج عقیدت

ترکی نیشنل لائبریری کے چیئرمین کی امام خمینی(رح) کو خراج عقیدت

زلفی تومان، ترکی نیشنل لائبریری کے سربراہ اور ہمراہان، بانی اسلامی جمہوریہ ایران، امام خمینی(رح) کی تجلیل وتعظیم کیلئے آپ کے مزار شریف پر پہنچے، پھول چڑھائے۔

ترکی نیشنل لائبریری کے سربراہ اپنے ایرانی ہم منصب کے دیدار اور دیگر چند تحقیقی مراکز کے دورے کی غرض سے اسلامی جمہوریہ ایران، تہران پہنچے۔

آستان مقدس امام خمینی(رح) رپورٹ کے مطابق، زلفی تومان، ترکی نیشنل لائبریری کے سربراہ اور ہمراہان، ایرانی نیشنل لائبریری اینڈ دستاویزات آرکائیو کے ڈائریکٹر جنرل جناب سید رضا صالحی امیری کی معیت میں جمعرات 16 بجے، بانی اسلامی جمہوریہ ایران، امام خمینی(رح) کی تجلیل وتعظیم کیلئے آپ کے مزار شریف پر پہنچے، پھول چڑھائے۔

زلفی تومان، آج قومی آرکائیو اور ایران نیشنل لائبریری کا دورہ کیا، اس کے بعد اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ منعقدہ پریس کانفرنس میں شریک ہوئے اور میراث مکتوب تحقیقی مرکز کی طرف روانہ ہوگئے۔ میوزیم اور قومی ملک کتب خانہ کا دورہ نیــز شہر کتاب کی میزبانی میں ایک نشست میں شرکت، ترکی نیشنل لائبریری کے سربراہ کے ایران میں پروگراموں کی فہرست میں نظر آتا ہے۔

اسی طرح جناب تومان صاحب کے ایران میں روز دوئم کا پروگرام، معصومہ قم کا سفر اور شہر کے گورنر نیــز جامعۃ المصطفی العالمیہ کے رئیس سے ملاقات اور علمی ثقافتی امور کے بارے میں بات چیت کریں گے اور آخر میں آیت اللہ العظمی مرعشی نجفی(رح) کے عظیم کتاب خانہ کا دورہ بھی آپ کے ملحوظ نظر ہے۔

جناب زلفی تومان، ترکی نیشنل لائبریری کے سربراہ بمع ہمراہان، ترکی روانگی سے پہلے، مشہد مقدس میں امام علی بن موسی الرضا(ع) کی زیارت کی خواہش بھی رکھتے ہیں اور نزدیک سے آستان قدس رضوی کے میوزیم اور کتب خانہ کا دورہ بھی ضرور کریںگے۔

 

منبع: آستان مقدس حضرت امام خمینی(رح) خبررساں ویب سائٹ

http://harammotahar.ir/

ای میل کریں