امام خمینی(ره) نے دنیا کے سامنے امریکا کا اصل چہرہ پیش کردیا

امام خمینی(ره) نے دنیا کے سامنے امریکا کا اصل چہرہ پیش کردیا

بیداری کی تمام تحریکیں امام (ره) کے تفکرات سے وابستہ ہیں

-آپ اپنا تعارف کرایں؟

-میں ایک پروفیسر ہوں پاکستان سے تعلق رکھتی ہوں اور مدارس میں بھی مشغول فعالیت ہوں میرا نام شازیہ فاطمہ ہے۔

 

-آپ امام خمینی(ره) سے کب اور کیسے آشنا ہوئیں؟

-میں جب اسٹوڈنٹ تھی جب اس چیز کو سمجھنا شروع کیا تو امام خمینی کی شخصیت نے بہت متاثر کیا اور آپ سے ایک قلبی وابستگی ہوئی اور جب میں نے ان کے انتقال کی خبر سنی تو اس درد کو بھی محسوس کیا اس کے بعد سے اب تک آپ کی شخصیت سے تعلق ہے۔

 

-امام خمینی(ره) کی شخصیت کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

-امام خمینی(ره) کی شخصیت اس طرح کی ہے کہ ایک عام انسان کو آپ کی معرفت حاصل کرنا مشکل ہے لیکن اگر ایک عام انسان کو یہ سمجھنا ہے کہ خدا نے انبیاء کو جو ذمہ داری اور شخصیت دی وہاں تک ایک عام آدمی کیسے پہنچ سکتا ہے وہ امام خمینی(ره) کی شخصیت کو دیکھ سکتا ہے، آپ کی ایمان کی مضبوطی آپ کو دوسروں مے منفرد کرتی ہے وہ صرف خدا پر ایمان رکھتے تھے اور یہ ہمارے لئے ایک پیغام ہے۔

 

-امام کی وہ کون سی ایسی صفت تھی جس نے آپ کو متاثر کیا؟

-آج اسلام اور مسلمانوں کو جس چیز کی ضرورت ہے، مسلمانوں کو مسائل سے نکالنے کے لئے امام خمینی نے راہ حل دیا ایک اعتماد دیا، بیداری کی تمام تحریکیں آپ کے تفکرات سے وابستہ ہیں، آپ نے اسلام پسندی کا جذبہ پیدا کیا، امام خمینی(ره) کا ایمان ایک ایسا جذبہ ہے جو ہم کو اپنی طرف جذب کرتا ہے۔

 

-وہ کیا وجوہات تھیں جس کی وجہ سے ایرانی قوم نے امام پر بھروسہ کیا اور امام انقلاب لانے میں کامیاب ہو گئے؟

-یہ ایرانی قوم کا پلس پوانٹ ہے کہ ان کے یہاں مرجعیت اور ولایت پائی جاتی ہے، اور جب انسان ظلم دیکھتا ہے تو اس سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے اور اس قوم نے دیکھ لیا تھا کہ آپ ہی ان  کو مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں، امام خمینی صرف ایران کے نمائندے نہیں ہیں بلکہ پورے عالم اسلام بلکہ انسانیت کے نمائندے تھے۔

 

-امام نے جو اتحاد بین المسلمین کا نعرہ بلند کیا اس کے بارے میں آپ کیا نظریہ ہے؟

-اتحاد میں مسلمانوں کی نجات ہے اور دشمن یہ نہیں چاہتا ہے اور اس کو خطرہ سمجھتا ہے اس لئے وہ توڑنا چاہتا ہے لیکن مسلمان آج اس سیاست کو سمجھ رہا ہے اور امام خمینی نے اسی لئے اتحاد پر بہت زور دیا اور کہا کہ اتحاد کی دعوت دینا اصل میں اسلام کی دعوت دینا ہے اور مسلمانوں کی سربلندی اسی میں ہے، اتحاد کی دعوت کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سب عقیدہ ایک ہو جائیں بلکہ مطلبت یہ ہے کہ تمام مسلمان اپنے اپنے عقائد کے ساتھ مقام عمل اور دشمن کے سامنے ایک ہوں۔

 

-کیا امام خمینی (رہ) کی فکر ھندوستان اور پاکستان کے مسلمانوں کے لئے ترقی کا باعث بنی ہے

-جی بالکل، لیکن اس پر صحیح بات کرنے کی ضرورت ہے، اور ضرورت ہے کہ ہم اپنے اصل دشمن کو پہچانیں۔

 

-امام خمینی(ره) نے امریکا کو شیطان بزرگ کہا،اس کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

-شیطان کا کام ہی یہی ہے کہ وہ انسانوں کو گمراہ کرتا ہے اور امریکا کے یہی اہداف ہیں، لوگ آج یہ سمجھ رہے ہیں اور واضح ہو رہا ہے، امریکا جانتا ہے کہ اگر سب متحد ہو گئے تو استکبار مٹ جائےگا اور اسی لئے اس نے امریکائی اسلام پیش کیا ہے جس میں نام اسلام کا ہو لیکن روح اسلام نہ ہو، لیکن امام خمینی نے دنیا کے سامنے امریکا کا اصل چہرہ پیش کردیا۔

 

-جمھوری اسلامی ایران کے بارے میں آپ کے کیا نظریات ہیں؟

-حکومت وہ ہوتی ہیں جہاں اس کے رہنے والوں کو تحفظ کا احساس ہو یہ ہمکو ایران میں دکھائی دیتا ہے جو ہمارے ملک میں نہیں ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ یہاں اسلامی قوانین نافذ ہیں ان پر عمل ہو رہا ہے اور آج کے ایران میں حکومت عوام کو ہر طرح کی سہولت دے رہی ہے خود خواتین کو بھی پردہ میں رہ کر ہر میدان میں عمل کی آزادی ہے۔

ای میل کریں