امام خمینی اور آیة الله خامنہ ای کے تاریخی خطوط کو لاتینی امریکی ممالک  میں شائع کیا جارہا ہے

امام خمینی اور آیة الله خامنہ ای کے تاریخی خطوط کو لاتینی امریکی ممالک میں شائع کیا جارہا ہے

حقیقی اسلام کے خد وخال کو واضح کیا جائے

امام خمینی علیہ الرحمہ اور آیة الله خامنہ ای حفظہ اللہ کے خطوط کو ایک کتاب کی شکل میں شایع کیا جاے گا۔

 مشرقی فکری فاؤنڈیشن امام خمینی علیہ الرحمہ کے گرباچوف کو لکھے جانے والے  اور رہبر انقلاب آیة الله خامنہ ای حفظہ اللہ کے مغربی جوانوں کے نام خط کو اسپانوی زبان میں نشر کر کے لاتینی امریکی ممالک میں تقسیم کررہی ہے ۔

مشرقی فکری اور ثقافتی فاونڈیشن کے سر براہ حجہ الاسلام والمسلمین ربانی نے تسنیم نیوز کو ایک اینٹرویو دیتے ہوے کہا کہ: فاونڈیشن  کا پروگرام ہے کہ  امام خمینی علیہ الرحمہ کا وہ تاریخی  خط جو انھوں نے گرباچف کو لکھا تھا اور امام خامنہ ای حفظہ اللہ کا وہ خط جو آپ نے امریکی جوانوں کو لکھا تھا، اسپانوی زبان میں ایک کتاب کی شکل میں نشر کرے گی اور یہ دونوں خطوط بھت جلد کچھ توضیحات کے ساتھ ایک کتاب کی شکل میں نشرکر کے لاتینی امریکی ممالک میں تقسیم کرے گی ۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بچوں اور نوجوانوں کے لئے کہانیوں اور ناولوں کے علاوہ  کوئی اور کتاب بھی ہسپانوی زبان میں ترجمہ ہوئی ہے ؟ تو انہوں نے کہا: ہم ابھی اس میدان میں نہیں اترے ہیں ، "دا" نامی ایک کتاب اسپانوی میں ترجمہ ہوئی تھی لیکن وہ اب تک ہمیں میسر نہیں ہوسکی  کہ ہم اسے تقسیم کرتے ، مغرب میں آج کل اسلام اور ایران فوبیا کی لہر چل رہی ہے  جس کی وجہ داعش جیسی سفاک تنظیم کو وجود میں آنا ہے  کہ جو اسلام کے نام سے دنیا میں جانی جاتی ہے ۔

آقائے ربانی نے کہا: مشرقی فکری فاؤنڈیشن اب اس کوشش میں ہے کہ ایسے مختلف مضامین اورکتابچے شائع کئے جائیں کہ جن میں ایک طرف حقیقی اسلام  کے خد وخال کو واضح کیا جائے اور دوسری طرف داعش کے بد نما چہرے اور اسلام سے اس کی دوری کو واضح کیا جائے  اور اس مواد کو ہسپانوی بولنے والے ممالک میں تقسیم کیا جائے۔ 

ای میل کریں