عراقی عوام کو امام خمینی(ره) سے دور رکھنے کی مذموم کوشش میں صدام ناکام

عراقی عوام کو امام خمینی(ره) سے دور رکھنے کی مذموم کوشش میں صدام ناکام

آٹھ سالہ جنگ کے دوران بہت سے عراقی خفیہ طور پر عراق سے ہجرت کرکے اسلامی جمہوریہ ایران میں پناہ گزین ہوئے، ان میں بہت سے افراد نے انقلاب اسلامی کی حمایت میں صدام کے خلاف جنگ میں حصہ لیا۔

عراقی زائر نے کہا: امام خمینی(ره) کا مزار میرے لئے جنت کا نمونہ ہے۔ مجھے امید ہے قیامت کے دن امام خمینی(ره) ہماری شفاعت کرینگے۔

زهرا حسین حکیم نے آستان امام خمینی(ره) ویب سائٹ کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا: عراقی عوام امام خمینی(ره) سے بہت محبت کرتی ہیں کیونکہ جب صدام نے ہمیں عراق سے نکال دیا اور ہم عراق سے ہجرت کرکے ایران آئے تو اس وقت امام خمینی(ره) نے صدام کا شکریہ ادا کیا تھا!!

زهرا حسین حکیم جو اپنی سہلیوں کے ہمراہ امام خمینی(ره) کے مزار پر عبادت و زیارت میں مصروف تھی، نے مزید کہا: آٹھ سالہ جنگ کے دوران بہت سے عراقی خفیہ طور پر عراق سے ہجرت کرکے اسلامی جمہوریہ ایران میں پناہ گزین ہوئے، ان میں بہت سے افراد نے انقلاب اسلامی کی حمایت میں صدام کے خلاف جنگ میں حصہ لیا اور یہ انوکھی بات ہے کیونکہ اس سے پہلے اس طرح کی مثال ہمیں کہیں دیکھنے کو نہیں ملتی۔ ہمارے خاندان کے مرد حضرات دیگر عراقیوں کے ساتھ ملکر امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی تصویر کو اپنے سینے میں لئے ہوئے محاذ جنگ میں صدام کے خلاف لڑتے تھے اور بعد میں عراقی مجاہدین نے ایرانی قوم کے دفاع مقدس میں امام خمینی(ره) کے ناشناختہ جان نثاروں کی صورت میں عراقی سپاہ بدر کی بنیاد میں اہم کردار ادا کیا۔

ای میل کریں