پیرس میں  مصروفیت اور روزانہ کا نظم وضبط

پیرس میں مصروفیت اور روزانہ کا نظم وضبط

پیرس میں تقاریر اور طالب علموں اور دوسرے لوگوں سے ہر روز کئی دفعہ ملاقات کے علاوہ امام اپنے روزانہ کے ذاتی امور میں درج ذیل امور کا شیڈول رکھتے تھے

پیرس میں  تقاریر اور طالب علموں  اور دوسرے لوگوں  سے ہر روز کئی دفعہ ملاقات کے علاوہ امام اپنے روزانہ کے ذاتی امور میں  درج ذیل امور کا شیڈول رکھتے تھے:

 استفتاء ات اور شرعی سوالات کا جواب، ترجمہ شدہ اخبار کا مطالعہ، ہر روز کے خارجی رپورٹس اور اہم تجزیہ وتحلیل کا مطالعہ، انقلاب وملکی حالات سے متعلق ایران سے موصول ہونے والے اخبار اور رپورٹس کا مطالعہ اور اس کی تحقیق، ملک وبیرون ملک سے بھیجے گئے سیاسی ومذہبی شخصیتوں  کے خطوط کو پڑھنا اور اہم خطوط کا جواب لکھنا، مختلف افراد سے خصوصی ملاقاتیں ، ملک وبیرون ملک سے آنے والے خبرنگاروں  کو انٹرویوز دینا، ان کے سوالات کا جواب وغیرہ۔ انقلاب سے متعلق اس وقت کے حالات کے تحت اعلانات اور پیغامات کا لکھنا اور اپنے مقررہ وقت پر روزانہ پابندی سے فرائض ونوافل کا ادا کرنا اور روزانہ ایک سپارہ قرآن کی تلاوت کرنا اور اپنے گھر کے افراد سے ملنا وغیرہ۔

ای میل کریں