مجتمع فرہنگی امام خمینی (ره) میں معارف اسلامی تربیتی شارٹ کورس کا انعقاد

مجتمع فرہنگی امام خمینی (ره) میں معارف اسلامی تربیتی شارٹ کورس کا انعقاد

مہمان خصوصی جناب آقائے صفری (ایرانی پارلیمنٹ کا رکن)نے شرکت کی اور طلبہ و طالبات سے خطاب کیا

گمبہ سکردو بلتستان: مجتمع فرہنگی امام خمینیؒ میں ہر سال کی طرح امسال بھی ماہ ِ مبارک رمضان کی عظیم فرصتوں سے استفادہ کرنے کے لئے پانچواں تربیتی ورکشاب منعقد ہوا جس کے برگزار کرنے میں مجتمع فرہنگی امام خمینیؒ کی انتظامیہ کے ساتھ مجمع طلاب گمبہ سکردو، ادارہ تنزیل اور جامعہ روحانیت بلتستان کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

جس میں حوزہ علمیہ قم ، مشہد اور نجف اشرف سے تشریف لانے والے علماء نے مختلف موضوعات پر لکچرز دیئے۔  اس ورکشاب میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اور جوانوں اور نوجوانوں کی ذہنی آسائش کے لئے تفریحی اور احکام عملی کے پروگرام بھی منعقد ہوئے۔ اور ماہ رمضان کے آخر میں تقسیم انعامات کا جلسہ برگزار ہوا جس میں امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات میں نفیس انعامات تقسیم کئے گئے۔اس ورکشاب کی ایک خاص بات یہ تھی کہ  ایران سے تشریف لائے ہوئے مہمان خصوصی جناب آقائے صفری (ایرانی پارلیمنٹ کا رکن)نے بھی شرکت کی اور طلبہ و طالبات سے خطاب کیا۔ 

ای میل کریں