انسانی اور اسلامی زندگی کی ترویج اور مضبوطی بخشنا، آج مسلمان مما لک کی ضرورت

انسانی اور اسلامی زندگی کی ترویج اور مضبوطی بخشنا، آج مسلمان مما لک کی ضرورت

بعض غلط نظریات کی اصلاح اور انسانی اور اسلامی زندگی کو مضبوطی بخشنا دوسری طرف۔ ایک ایسا امر ہے جو اسلامی ممالک کے پیش آمدہ حالات کے تناظر میں اور موجود بحرانی زمانے میں ان کے انتہائی محتاج ہیں ۔

" گوھرمعرفت " کی علمی اور دینی نشستوں کی اورنشست" فقہ میں حیات اورکرامت انسانی کاحق، امام خمینی(رح) کی نگاہ سے" کے موضوع پرمؤسسہ تنظیم و نشر آثارامام خمینی(رح)کے اصفہان کےشعبے میں منعقدہوئی۔

 جماران سائٹ کے مطابق : حجۃ الاسلام والمسلمین سید ضیاء مرتضوی نے اس نشست میں رائے ظاہر کی : بشری معاشروں میں انسانی مناسبتوں کا درست انتظام وترتیب، فقہ کے ایسے احکام کی موجودگی کا محتاج ہے جو اجتماعی اور معاشرتی روابط کے بار ے میں صادر ہوئےہیں؛ تاکہ ان کے سہار ے انسان بعض امتیازات اور اختلافات کواعتقاد وعمل کی اساس پراوراسلامی اجتہاد کے اصول و قوانین کی چار دیواری میں محفوظ رکھتے ہوئے،انسانوں کے روابط کی مضبوطی کے لئے حیات، کرامت انسان اورانسانی اقدر کی بنیاد پر جدوجہد کر ے ۔ 

حوزہ کے استاد اور محقق نے مزید فرمایا: فقہی منابع کی طرف رجوع کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمار ے فقہائے عظام منجملہ امام خمینی(رح)نے، ان مناسبتوں کی تعریف میں عام عناصرواصل اور راہ گشا معیارات اورکسوٹیاں ہمارے سامنے قراردیاہے۔

مرتضوی نے تاکید کی: ان عناصر اور کسوٹیوں کا مآخذ سے نکالنا،ان کی شرح اوران کو وسعت دینا اوران کی ترویج، میدان اجتہاد کی ضروریات میں سے ہونا ایک طرف۔ بعض غلط نظریات کی اصلاح اورانسانی اوراسلامی زندگی کو مضبوطی بخشنا دوسری طرف ۔ ایک ایسا امر ہے جو اسلامی ممالک پیش آمدہ حالات کے تناظر میں اور موجود بحرانی زمانے میں ان کے انتہائی محتاج ہیں ۔

ای میل کریں