اگر امام خمینی (ره) کے افکار والا لیڈر جہاں اسلام میں آ جائے تو استکبار کا خاتمہ ہو جائے

اگر امام خمینی (ره) کے افکار والا لیڈر جہاں اسلام میں آ جائے تو استکبار کا خاتمہ ہو جائے

بیت المقدس شعائر الہی ہے اور اس کی تعظیم تقوی کی نشانی ہے

آپ کا تعلق اہل سنت و جماعت سے ہے۔

- آپ اپنا تعارف کرایں؟

- میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں اور ایک مسجد کا خطیب ہوں میرا نام حبیب اللہ شاہ ہے، بہت دنوں سے ایران آنے کی خواہش تھی، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ میں نے ایران میں شیعہ اور سنی کا کوئی اختلاف نہیں دیکھا۔

 

- آپ کب اور کیسے امام سے آشنا ہوئے؟

- جب ایران میں انقلاب آیا تو میں ایک اسٹوڈنٹ تھا اور میں اسی وقت سے امام سے آشنا ہوا، جس نے ہزاروں سالوں کی عیاش حکومت کو "یرتد عن طرفک" یعنی پلک جھپکتے ہی مٹا کر رکھ دیا یہ محمد و آل محمد کے غلام تھے اور ان میں تخت بلقیس لانے والے عاصف سے ہزاروں گنا زیادہ طاقت تھی۔

 

- امام سے آشنائی میں کون سی چیزیں ذریعہ بنی؟

- ہم اہلیبیت (ع) کے غلام ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں لوگوں کے آنے جانے سے ملنے والی اطلاعات اور رسالے وغیرہ کے مطالعے کے ذریعہ میں امام خمینی سے آشنا ہوا۔

 

- امام کے افکار کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے؟

- اس بارے میں میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ آپ سو فیصد پازیٹو شخصیت کے انسان تھے اور امت کے لئے داعی تھے اور یہ آپ کی ہی برکت تھی کہ آج ایران جنت بنا ہوا ہے امن، اخلاق وغیرہ سب پایا جاتا ہے، اگرچہ امام خمینی شیعہ تھے لیکن میں تمام شیعہ اور سنی کو چیلنج کرتا ہوں کہ آپ کی ایک ایک تقریر میں کوئی ایک بھی فرقہ واریت کی بات مجھے دکھا دے۔

 

- امام نے جو اتحاد بین المسلمین کا نعرہ بلند کیا اس کے بارے میں آپ کیا نظریہ ہے؟

- یہ ایک ایسا ایجنڈا ہے جو پیغمبر (ص) کے زمانے سے چلا آ رہا ہے لیکن امام نے اس کو دوبارہ زندہ کیا۔ قرآن میں بھی اتحاد کی بات کہی گئی ہے اور حدیثوں میں بھی، اسلامی اصول کے حوالے سے میں کسی بھی مسلمانوں میں کے بیچ کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا ہے اختلاف فروع میں ہے اور یہ رحمت کا سبب ہے لیکن امام نے اس کو بہت ہی عقیدت کے ساتھ امت کے سامنے پیش کیا اور خدا کا وعدہ ہے کہ میں اپنے بندوں کے لئے ہدایت کے ہزاروں دروازے کھول دونگا۔

 

- امام کی صفات حمیدہ میں سے آپکو کس صفت نے انکی طرف جذب کیا؟

- وہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے کبھی کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا اور یہی وہ صفت ہے جس نے مجھے جذب کیا۔

 

- آپ نے آج کے ایران کو کیسا پایا؟

- مجھے ایران بہت اچھا لگا اور یہ امام خمینی کی ہی برکت ہے کہ ایران ہر میدان میں آگے ہے۔

 

- یوم القدس کی بنیاد امام خمینی نے رکھی اس بارے میں آپ کا کیا کہناہے؟

- بیت المقدس شعائر الہی ہے اور اس کی تعظیم تقوی کی نشانی ہے، یہ صدیوں سے یہودیوں کے قبضے میں تھا کبھی کسی مسلمان بادشاہ میں اتنی ہمت نہیں ہوئی کہ اس کے بارے میں زبان کھول سکے لیکن اللہ نے امام کو یہ طاقت دی کے انقلاب کے ساتھ ساتھ القدس کا بھی نعرہ لگایا اور ہماری یہی دعا ہے کہ جس طرح انقلاب کامیاب ہوا ہے اسی طرح القدس بھی یہودیوں کے قبضہ سے آزاد ہو یہ شرم کی بات ہے کہ وہ ہمارا قبلہ اول ہے اور یہ یہودی وہاں کھلے عام شراب پیتے ہیں برے کام کرتے ہیں نماز پر پابندی لگاتے ہیں،

 

- امام خمینی کے بارے میں آپ ایک جملہ میں کیا کہیں گے؟

- ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے

بہت مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

اگر امام خمینی کے افکار والا لیڈر جہاں اسلام میں آ جائے تو استکبار کا خاتمہ ہو جائے۔

ای میل کریں