تصویروں  کی تقسیم میں  ممانعت

تصویروں کی تقسیم میں ممانعت

شیخ نصر اﷲ خلخالی مرحوم نے امام (ره) کی تصویروں میں سے ایک تصویر نجف سے لبنان بھیجی

شیخ نصر اﷲ خلخالی مرحوم نے امام  ؒکی تصویروں  میں  سے ایک تصویر نجف سے لبنان بھیجی جو دو چھوٹی بڑی سائزوں  میں  چھپی تھی۔ امام  ؒ حرم سے گھر کی طرف آتے وقت اندر والے  کمرے میں  گئے۔ آقائے خلخالی ان تصویروں  کو باہر نکالا۔ جب رات ہوئی تو امام نے گھر کے اوپر والے طبقے سے جو اندر کے حصے سے متصل تھا آواز دی کہ ’’تصویروں  کو لے آؤ‘‘ میں  نے کہا: ٹھیک ہے۔ چونکہ تصویروں  بڑی اچھی تھیں ، دل میں  خیال آیا کہ ایک اپنے لیے اٹھا لوں ، جیسے ہی یہ خیال آیا کہ امام نے آواز دی: ’’ایک بھی نہ اٹھانا!‘‘ اس کے بعد دوستوں  نے بہت زیادہ اصرار والتماس کیا۔ لیکن امام نے انہیں  تصویریں  نہیں  دیں  اور فرمایا: ’’میں  خود تو لوگوں  کو دنیا طلبی سے منع کرتا ہوں  اور یہ بھی دنیا ہے‘‘۔

ای میل کریں