ہمیں تهمتوں كا نشانہ بننے والی حركت اور كردار سے دور ره كر جواب دینا چاهیئے

ہمیں تهمتوں كا نشانہ بننے والی حركت اور كردار سے دور ره كر جواب دینا چاهیئے

ایك روز عظیم امام نے فرمایا: اگر همارے دور میں الله نه كرے اسلام طماچہ كهائے تو ممكن هے كه ایك صدی تك اسلام سر نه اُٹها سكے؛ آج هم سب كو اس مسئله پر پوری وجود كے ساتھ توجه دینی چاهیئے۔

مجمع جهانی اهل بیت(ع) كی جنرل اسمبلی كے چهٹے اجلاس كے شركانے یادگار امام سے ملاقات کی، حجۃالاسلام والمسلیمن سید حسن خمینی نے غیر ملکی مہمانوں کےحضور اظہار فرمایا:  شیعہ ہمیشہ تاریخ میں تہمتوں کی تیروں سے شہید ہوا ہے، پیغمبر اعظم (صلی اللہ علیہ وآلہ) کے دور سے ہمارے دور تک، ائمہ اطہار (علیہم السلام) اور شیعہ کی عظیم شخصیات اور علمائے اعلام، ہمیشہ تہمتوں کا نشانہ بنے ہے۔

انھوں نے امام صادق (ع) سے منقول ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید فرمایا: حضرت کے اصحاب میں سے علقمہ نے ان تہمتوں کے بارے میں امام سے شکایت کی اور امام صادق(ع) نے جواب میں، انبیاء الہٰی(ع) اور ائمہ معصومین(ع) پر لگائی گئی تہمتوں کی جانب اشارہ کرنے کے ضمن میں، اللہ تعالٰی پر توکل کرنے کی سفارش کی۔    

یادگار امام نے كہا: آج عالم اسلام كی شرائط ایسی هیں كه اگر هم اس سے صحیح استفاده كریں تو اصلی اور حقیقی اسلام اور اهل بیت (ع) كا كلمه طیبه كی صدا دسیوں سال اور یہاں تك كه صدیوں تك پورے عالم میں گونجتی رهے گی اور اگر الله نه كرے هم نے غفلت برتی اور بڑی غلطیوں كے مرتكب هوئے تو ممكن هے كہ دسیوں سال تك حقیقی اسلام كی تحریك مشكلات اور بڑی مصیبتوں میں گرفتار هو۔

انهوں نے یاد دهانی كی: ایك روز عظیم امام نے فرمایا: اگر همارے دور میں الله نہ كرے اسلام طماچہ كهائے تو ممكن هے كه ایك صدی تك اسلام سر نہ اُٹها سكے؛ آج هم سب كو اس مسئله پر پوری وجود كے ساتھ توجه دینی چاهیئے۔

انهوں نے تاكید كی: آج كوئی بهی مسئله امتِ اسلامی كے اتحاد اور انسجام اور یورپ كی ایجادكرده كئی صداوں كے مقابل میں یك صدا هونے سے بڑھ كر كوئی اور مسئله همارے لئے اهم اور ضروری نهیں ہوسكتا؛ لٰهذا اگر تهمتوں كی تیروں كا ہجوم هماری طرف رخ كرے همیں انتهائی بصیرت اور هوشیاری سے اور تهمتوں كا نشانہ بننے والی حركت اور كردار سے دور ره كر جواب دینا چاهیئے۔  

آخر میں حاضرین نے، مغرب اور عشاء كی نماز یادگار امام كی امامت میں ادا كی ۔

ای میل کریں