امام (رح) کی ہدایات اور فرمایشات پرتوجہ،دشمن کوعلاقہ میں داخل ہونے سے روکتی

امام (رح) کی ہدایات اور فرمایشات پرتوجہ،دشمن کوعلاقہ میں داخل ہونے سے روکتی

یمن کے خلاف سودان کا جنگ میں شرکت بہت بڑی غلطی ہے ... یمن کی عوام مسلمان اورمظلوم ہے اور یمن کی بنیادی تنصیبات اورساخت وساز ...کوتباہ نہیں کرناچاہیئے ۔ہم سب کوایک ملت واحد ہوناچاہیئے اور ایک دوسر ے کو کمزور اور تباہ کرنابڑی غلطی ہے ۔

 '' الشریف ادریس عبد القادر " سودانی نے اسلامی مسائل کے زمینے میں جماران کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی :

امام خمینی (رح) نے دو بہت اہم مسئلہ کو تمام مسلمانوں کے سامنے پیش کیا تا کہ اس پر توجہ کی جائے، ایک وحدت کی دعوت اور دوسرا یہ کہ صہیونیستی حکومت کو کینسرکا جرثومہ اور آمریکا کو بڑاشیطان اعلان کیا ۔ ان دو مسئلےکو تمام مسلمان کی پیشرفت اور اسلامی تحریک کے نصب العین میں بنیادی رکن کی حیثیت دی جانی چاہیئے ۔

انھوں نے تصریح کیا: امام خمینی(رح) ایک آزادہ و خودمختار انسان ہیں۔ اسرائیل کو سرطان کا جرثومہ اور آمریکا کو بڑا شیطان جاننا، خالص اور اصلی اسلام ہے ۔

عبد القادر نے تاکیدکی کہ اگر یہ مسائل مورد توجہ قرار پاتے،دشمن کسی بھی صورت میں علاقہ میں داخل نہیں ہوتا، اگر مسلمان امام خمینی (رح) کی ہدایات اور فریشات کو اپنانصب العین قراردیتے مسلمانوں کو آج یہ دن دیکھنے نہ پڑتے ۔

عبد القادر نے سودان کا یمن کے خلاف جنگ میں مداخلت کو غلطی جاننا اور کہا : یمن کے خلاف سودان کا جنگ میں شرکت بہت بڑی غلطی ہے کیوں کہ یمن کی عوام مسلمان اور مظلوم ہے اور یمن کی بنیادی تنصیبات اور ساخت و ساز منجملہ مدارس، مساجد، ہاسپیٹالوں اور سڑکوں کو تباہ نہیں کرنا چاہیئے ۔ہم سب کو ایک ملت واحدہ ہونا چاہیئے اور ایک دوسر ے کو کمزور اور تباہ کرنا بڑی غلطی ہے ۔ 

الشریف ادریس عبد القادر نے گفتگو کے آخر میں تاکید کی : آج صرف جمہوری اسلامی ایران، عراق، سوریہ اور لبنان ہیں جو داعش کے ساتھ لڑ رہے ہیں ،دوسرے  ممالک داعش کے ساتھ مقابلہ کرنے کا صرف دعوی کرتے ہیں ۔

ای میل کریں