امام خمینی (رح) تاریخ میں ائمہ (ع) کے بعد بے نظیر شخصیت تھے

امام خمینی (رح) تاریخ میں ائمہ (ع) کے بعد بے نظیر شخصیت تھے

امام،ائمہ طاہرین(ع) کی سیرت وکردار،شجاعت اور خصوصیات کے فرمانبردارتھے اور مجھےامام (رح)کے خاص امتیازات اورنمایاں خوبیاں بہت پسندہیں اور میرا عقیدہ ہے امام کاحرم بھی جنت کاایک ٹکراہے ۔

عراقی زائرامیرفراہانیان، جمہوری اسلامی کے بانی کے حرم مقدس میں حاضر ہوئے، زیارت اور فاتحہ کی قرائت کے بعدآستان امام خمینی(رح)کے خبرنگار سے کہا:

میں ایرانی ماں باپ سے شہر کاظمین میں پیداہوا اور ابھی تہران میں ساکن ہوں اور کبھی کبھارمرقد امام اوربہشت زہرا (س) کی زیارت کے لئے آتاہوں۔

عراقی زائرنے مزید کہا : جس دوراں امام نجف میں جلاوطن تھے اور لگاؤ کردہ جنگ کے آغاز سے پہلے،صدام اور عراق کی بعثی حکومت کی ایذاواذیت شروع ہوتے جو ایرانیوں اور شیعیان کے نکالنےتک بڑھتی چلی گئیں،میں اپنے گھرانے کےساتھ جو کاظمین میں قیام پذیر تھا،ایران کی طرف ہجرت کیا۔

انھوں نےیاد دہانی کی : میں اسی وقت سے امام خمینی (رح) کی شخصیت سے آشناتھا،بلکہ مجھے یوں کہناچاہیئے کہ امام (رح) ائمہ اطہار(ع) کے بعد تاریخ میں بے مثل آدمی تھےاور اسی طرح امام،ائمہ طاہرین(ع) کی سیرت وکردار،شجاعت اور خصوصیات کے فرمانبردارتھےاور مجھے امام (رح)کے خاص امتیازات اور نمایاں خوبیاں بہت پسندہیں اور میرا عقیدہ ہے امام کاحرم بھی جنت کاایک ٹکراہے ۔

ای میل کریں