فرزند رسول(ص) امام جعفر صادق(ع) نے حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کیا

فرزند رسول(ص) امام جعفر صادق(ع) نے حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کیا

امام خمینی(رح): ہمیں فخر ہے کہ ہمارا مذہب جعفری ہے اور ہماری بیکراں فقہ ہمارے مذہب کے آثار میں سے ہے۔

امام خمینی(رح): ہمیں فخر ہے کہ ہمارا مذہب جعفری ہے اور ہماری بیکراں فقہ ہمارے مذہب کے آثار میں سے ہے۔

آج پورا اسلامی جمہوریہ ایران فرزند رسول صلی اللہ علیہ وآلہ، حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے عزادار و سوگوار ہے۔ اسی مناسبت سے ایران کے مختلف شہروں اور قریوں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مومنین بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔ پورا ملک سیاہ پوش ہے اور ہر طرف سے مجالس و ماتم اور نوحہ خوانی و سینہ زنی کی آوازیں بلند ہیں۔ مختلف علاقوں میں جلوس عزا بھی برآمد کئے جا رہے ہیں۔ فرزند رسول(ص) حضرت امام جعفر صادق(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے خاص طور سے دارالحکومت تہران سمیت مشہد المقدس اور قم المقدسہ میں بڑے پیمانے پر مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے جن سے بزرگ علما، خطاب کر رہے ہیں اور فرزند رسول(ص) حضرت امام جعفرصادق(ع) کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ فرزند رسول(ص) حضرت امام جعفر صادق(ع) نے دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کے لئے فروغ علم کو ذریعہ بنایا اور دین اسلام کے علوم و معارف کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کی کوشش کی۔ ایسے عالم میں کہ جب بنی امیہ اور بنی عباس میں اقتدار کی رسہ کشی عروج پر تھی آپ(ع) نے علم دین کو عام کرنے اور فروغ دینے کا بیڑا اٹھایا اور حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ آپ(ع) کی علمی خدمات اور کارناموں کے اثرات کا عالم یہ تھا کہ امام شافعی، امام مالک، اور امام ابو حنیفہ جیسی شخصیات نے زانوئے تلمذ تہہ کئے اور آپ سے کسب فیض اور علم حاصل کیا۔

فرزند رسول(ص) حضرت امام جعفرصادق(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے تمام مسلمانوں، حریت پسندوں، خاندان عصمت و طہارت کے پیروکاروں بالخصوص شیعہ مسلمانوں کو تہہ دل سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔

ای میل کریں