وہ عام آدمی نہیں تھے

وہ عام آدمی نہیں تھے

عیسائی محقق رابین ووڈز ورتھ

امریکا کے عیسائی محقق رابین ووڈز ورتھ کا کہنا ہے کہ ایران کے رھبر آیت اللہ خمینی کے بارے میں محبت اور بغض سے بھری بہت زیادہ باتیں کی گئي ہیں۔ ان سے ہونے والی ایک ملاقات کے موقع پر میں نے سوچا کہ اس اھم موقع سے فائدہ اٹھاؤں گا اور جو بھی نتیجہ ہوگا اسے قبول کروں گا۔

مجھے اس عظیم ہستی کی شخصیت کو دیکھنے کا موقع ملا جو ایران میں چھایا ہوا ہے وہ جس کی سیاست کی وجہ سے ایران میں عظیم تبدیلی رونما ہوئی اور جس نے مغرب کے غصہ کو بڑھا دیا تھا۔

میں جماران حسینہ میں تھا، حسینہ کی بالکنی پر امام خمینی کے نمودار ہوتے ہی تمام حاضرین ایک ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے اور نعرہ لگا رہے تھے: خمینی، خمینی، خمینی۔

انرجی کا ایک طوفان امڈ پڑا، انکی کتھی عباء، کالے عمامہ اور سفید داڑھی سے پوری عمارت لرزنے لگی!! انکی شخصیت اتنی جذاب تھی کہ ان کے علاوہ کچھ دکھ ہی نہیں رہا تھا!!

میں نے پہلے سوچا تھا کہ انکے چہرے کی حرکات و سکنات پر تحقیق کر‎‎ؤں گا لیکن امام خمینی کی توفیقات، انکی پر وقار شخصیت اور احاطہ نفسانی نے میرے ذھنی سانچے کو توڑ کر رکھ دیا!!

خمینی ایک طوفان تھے لیکن اس طوفان میں ایک مطلق سکون و آرام پايا جاتا تھا۔ وہ بھت سخت تھے لیکن اسی کے ساتھ پر سکون تھے۔

انکے وجود میں ایک ساکن حقیقت پائی جاتی تھی لیکن اسی ساکن حرکت کی وجہ سے پورا ایک ملک حرکت میں آ گيا۔

وہ عام آدمی نہیں تھے۔

ای میل کریں