شبہ والے جلسوں  سے دوری

شبہ والے جلسوں سے دوری

امام(ره) دراصل کثرت سے کام کرنے کے اعتبار سے بھی بے نظیر تھے

امام  ؒدراصل کثرت سے کام کرنے کے اعتبار سے بھی بے نظیر تھے۔ جہاں  تک میں  نے ان کی جوانی اور طالب علمی کے دوستوں  سے سنا ہے کبھی بھی اپنے وقت کو بے کار اور طلاب کے بقول، وقت اپنا ہے اور نشست اپنی ہے۔ اس طرح کی نشستوں  سے بھی دور رہتے تھے، چونکہ ایسی لمبی لمبی نشستیں  معمولاً غیبت واذیت مومن اور طویل قہقہے سے خالی نہیں  ہوتیں ، بلکہ اگر کبھی آنجانے سے اس طرح کی نشستوں  میں  مجبوراً پھنس جاتے تو ایسی گفتگو جس میں  غیبت اور اذیت مومن کا احتمال ہوتا تھا تو سختی سے روکتے تھے یا فوراً اس نشست سے خارج ہوجاتے تھے۔

ای میل کریں