اللہ تعالیٰ اور عوام پر بھروسہ، انقلاب اسلامی کی کامیابی کے دو عامل

اللہ تعالیٰ اور عوام پر بھروسہ، انقلاب اسلامی کی کامیابی کے دو عامل

امام (رح) نے اللہ تعالٰٰی اور اللہ کی لایزال طاقت اور عوام کی ہمدلی اور یک صدا پر بھروسہ کرکے،انقلاب کو کامیاب بنایا،انقلاب کو آگے بڑھایا اور ملک و قوم کو جنگ سے سربلند باہر نکالا

 آیت اللہ سید حسن خمینی،امام کے گراں بہا یادگار نے تاکید کی کہ اللہ تعالٰی اور عوام پر بھروسہ امام راحل کی نظر میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے دو عامل ہیں،اسی طرح آپ نے تاکید کی : اگر آپ فساد اور برائی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو لوگوں کی آغوش میں واپس لوٹیں اور کام کاج،خود لوگوںکے سپُرد کریں۔

آستان امام خمینی(رح)ویب سائٹ کے مطابق: آیت اللہ سیدحسن خمینی نے گلستان کےبڑ ے اور جوش وجذبہ سےبھر ے عوام کے اجتماع میں اظہارکیا:امام (رح) نے اللہ تعالٰٰی اور اللہ کی لایزال طاقت اور عوام کی ہمدلی اور یک صدا پر بھروسہ کرکے،انقلاب کو کامیاب بنایا،انقلاب کو آگے بڑھایا اور ملک و قوم کو جنگ سے سربلند باہر نکالا؛امام نے ہمیں یہ سیکھایا کہ جب تک یہ دو بال باقی ہیں،جمہوری اسلامی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

سید حسن خمینی نے مزید فرمایا:امام نے سنہ 1342(مطابق1963)میں لوگوں پر بھروسہ کرتے ہوئےاپنی تحریک و قیام کا آغاز کیا اور عوام کو آگاہ و خبردار کرنے کادور آیت اللہ مصطفی خمینی ( رح) کی شہادت تک آگے بڑھتا رہا اور اس وقت امام (رح) کے شاگرد لوگوں کو ارشاد کرتے اور ان کو وطن سے دور کسی رہبر کی طرف توجہ دلاتے رہیں اور جہاں سے لوگوں کے دل اللہ تعالٰٰی کے ہاتھ میں ہوتاہے،وہ ایسی شخصیت کی طرف متوجہ ہوئے جو ایک اشارہ سے طوفان نامی  1957 (مطابق1977)کاانقلاب برپا کیا۔

امام کے یادگارنے کہا : امام ہمیشہ ہمیں اس طرف توجہ دلاتے رہیں کہ انقلاب ایجادکرنے والی علت وہی انقلاب کی بقاکی علت بھی ہے اور وہ اللہ سبحانہ تعالی پر بھروسہ اور ایک ہی کلمہ پر بھائی چارے گی اور اتفاق کے ساتھ  رہناہے اور امام کی اُونچی صدا کہ شیعہ اورسنی اسلامی معاشرہ کادو بڑا اور عظیم خول ہے ابھی بھی ہمار ے کانوں میں گونج رہی ہے اور کچھ دن پہلے بھی مقام معظم رہبری نے فرمایا:جو بھی شخص اسلامی معاشر ے میں اختلاف اور تفرقہ ایجاد کر ے اس کی باتیں غلط اور نفرت پیدا کرنے پر مبنی ہیں۔

سیدحسن خمینی نے آخر میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ عوام کی پیار و محبت بہت بڑا سرمایہ ہےاور مجھےاُمید ہے کہ میں خود کو اُس کےلایق باقی رکھوں،امام جمعہ آیت اللہ نور مفید کا شکریہ اداکیا اور فرمایا: موصوف،صوبہ گلستان کے لئے اللہ تعالٰی کی نعمتوں میں سے ایک ہے اور ان کی موجودگی نے شیعہ اور سنی بھائیوں میں سیاسی حالات میں خاص سکون اورامن ایجادکی ہے ۔  

ای میل کریں