مظلوموں اور فلسطینیوں کی مدد اور حمایت، امام (رح) کا نصب العین

مظلوموں اور فلسطینیوں کی مدد اور حمایت، امام (رح) کا نصب العین

جماران سائٹ کے مطابق: فلسطینی قوم سے دفاع کمیونٹی کے سیکٹری جنزل کے نائب مہدی شکیبایی نے کہا: صہیونیستی حکومت کوشش کررہی کہ فلسطینی عوام کے آنے جانے کے راستے میں مختلف علاقوں میں دسیوں چیک پُوسٹ قائم کرکے، لوگوں کی عام زندگی کو معطل کرکے تاکہ وہ تکھ جائیں اور تنگ آکر فلسطین میں مزید زندگی کرنے سے ارادہ بدل دیں۔ حتی صوبہ قدس میں رہنے والے نمازیوں کو مقبوضہ فلسطین میں مسجد الاقصی مسلمانوں کے پہلا قبلہ گاہ میں نماز قائم کرنے سے روکتے ہیں۔

ترقیاتی وزیر جناب آخوندی نے قدس کے اجتماع میں شرکت کے دوران کہا: امام خمینی(رح) نے جو پیغام آج سے تیس سال زیادہ قبل، قدس کے دن کے بار ے میں دیا، مکمل طور پر حکمت عملی پر مبنی پیغام تھا، آج بھی تمام مسلمانان عالم کو اس کا اہتمام کرنا چاہیئے ۔۔۔۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس سال علاقہ میں صہیونیستی اور داعشی شدت پسند متحد ہوچکے ہیں، لہٰذا تمام مسلمانان عالم کو اس موضوع کی نسبت بند و بست کرنا چاہیئے۔

اسپورٹ اور جوانوں کے وزیر نے عالمی یوم قدس کے مراسم میں کہا: ظلم کبھی بھی پایدار نہیں ہوتا، آج دنیا تمام عدالت خواہ اور آزادی خواہ اہداف کی نسبت بیدار ہوچکی ہے ۔۔۔۔دنیا کے دورترین خطہ میں موجود مظلومین اور خاص کر فلسطینی عوام کی حمایت کرنا امام راحل(رح) کے اہداف میں سے تھا۔ آج، امام راحل(رح) کے فرمان پر لبیک کہنا کا دن ہے، اسپورٹس سوسائٹی بھی اپنی پہلوانی روح اور فطرت کے ہمراہ ایسے مراسم میں شرکت کرنے میں پیش قدم رہے گا۔

ای میل کریں