اسرائیل کی کمزوری کا نظریہ دنیاوالوں کے لئے امام خمینی (رح) نے پیش کیا

اسرائیل کی کمزوری کا نظریہ دنیاوالوں کے لئے امام خمینی (رح) نے پیش کیا

اسرائیل کی کمزوری،امام خمینی (رح)کی فکر و نظریہ ہے جو انھوں نے پہلی بار دنیاوالوں کے سامنے پیش کیا۔ فلسطینی مملکت کی تعمیرنو کا ارادہ اور قدس کے عالمی دن کے اعلان نے مسلمانوں میں وابستگی،یکجہتی اور وحدت میں اضافہ کیا ہے ۔

جماران سائٹ کے مطابق :سابق پولیس سربراہ اسماعیل احمدی مقد م نے کہا : قدس کادن تمام مسلمانوں بلکہ تمام آزادی خواہ انسانوں کی ظلم اور سامراجی نظام کے خلاف ایک نشانی ہے ۔۔۔۔۔ اسرائیل کی کمزوری،امام خمینی (رح)کی فکرونظریہ ہے جو انھوں نے پہلی باردنیاوالوں کے سامنے پیش کیا۔ فلسطینی مملکت کی تعمیرنو کا ارادہ اور قدس کے عالمی دن کے اعلان نے مسلمانوں میں وابستگی،یکجہتی اور وحدت میں اضافہ کیا ہے ۔   

پارلیمان کے نائب صدر محمد رضا باہنر نے کہا : قدس،یکجہتی کی علامت ہے ۔ ہم نے اپنی اسلامی تحریک کا آغاز اس وقت امام (رح) کی فریاد و پکار سےکیا کہ جب قدس کی آزادی کی تحریک کا آغازکیا۔ قدس کی آزادی اور اسلامی ایران کی آزادی کی تحریک ایک ساتھ چلی ہے اورجب تک انقلاب اور جمہوری اسلامی کا نظام قائم ہے ہم پور ے وجود اور امکانات سے قدس کی آزادی اور حمایت میں فریاد بلند کریں گے ۔۔۔۔ یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ آج بہت سی اسلامی امتیں جیسے سوریہ، لبنان، یمن اور عراق سختیاں اور مصیبتیں برداشت کررہی ہیں، شہید اور زخمی پیش کررہے ہیں؛ لیکن یہ ایک شجاعانہ مقابلہ ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ ان شاٗ اللہ عنقریب آل سعود اور اس کے حامیوں کی ہڈیاں چور ہونے کی صدا سنیں گے ۔

تہران کے گورنر سید حسن ہاشمی نے اس بات کی طر ف اشارہ کرتے ہوئے کہ لوگ شب قدر میں شب زندہ داری کے بعد اس سال کےاجتماع میں،شرکت کررہے ہیں، مزید فرمایا : تہران کی عوام نے شادابی،پوری تیاری اور ارادہ کے ساتھ عوام فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت کیا۔

انھوں نے یہ بیان کرنے کے بعد کہ حضرت امام خمینی (رح) نے پوری بصیرت اور باریک پیش بینی سے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کا نام، ’’ قدس کے عالمی دن ‘‘ رکھا، تصریح کیا : قدس کے اجتماع میں لوگوں کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ امام راحل (رح) کی میشن ابھی بھی زندہ و جاری ہے اور ایران کی عوام قدس شریف کے مکمل آزادی تک اپنی راہ جاری رکھیں گے ۔

ای میل کریں