قدس کا عالمی دن، جدید جاہلیت کے خلاف پوری اُمتِ اسلام کی فریاد

قدس کا عالمی دن، جدید جاہلیت کے خلاف پوری اُمتِ اسلام کی فریاد

قدس کاعالمی دن فلسطین کے مظلوم اور مسلمان عوام کی حمایت اور صہیونیست کی غاصب اور خونخوار حکومت سے نفرت اور برائت کا اعلان کرنے کا دن ہے جو حضرتِ امام خمینی(رح) کی یادگار اورمیراث ہے۔

 انتفاضہ اور قدس کے  چیف آف سٹاف رمضان شریف نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا :

اس سال قدس کے عالمی دن کا نعرہ " قدس کاعالمی دن، فلسطین کے نصب العین کی تجلی، جدید جاہلیت اورغزہ سے یمن تک بے گناہ بچوں کا قتل عام کے خلاف پوری اُمتِ اسلامی یک صدا اور یک دل '' انھوں اسی طرح یاددہانی کیا: 800 ملکی خبررساں، فوٹوگرافر اور کیمرہ مین اور 100 غیرملکی خبررساں اس عظیم ریلی کو کور کریں گے۔

جماران سائٹ کے مطابق سردار رمضان شریف نے کہا:

قدس کاعالمی دن فلسطین کے مظلوم اور مسلمان عوام کی حمایت اور صہیونیست کی غاصب، وحشی، جلاد، خونخوار اور جعلی حکومت سے نفرت اور برائت کا اعلان کرنے کا دن ہے جو حضرتِ امام خمینی(رح) کی یادگار، انتہائی قیمتی حکمت عملی اورمیراث ہے جو ہرسال ظلم، عالمی سامراج، عالمی بے رحم خودخواہ طاقتوں کے غیر انسانی اقدامات اور ان تمام زیادتیوں کے سامنے میں بین الاقوامی مراکز کی سرتاپا خاموشی کے خلاف اُمت ِاسلامی کےلئے اپنا موقف اعلان کرنے کی بہترین فرصت میں تبدیل ہوچکاہے ۔

سردار شریف نے مزید کہا :

علاقہ کی بحرانی صورتِحال، قابض وغاصب نظام کے کنٹرول اور صہیونیستی فکرکی اُمتِ اسلامی کے خلاف جدید فتنوں اورسازشوں، اسلامی ممالک کی سرحدوں میں اختلاف لڑائی جگھڑا، بے جا مداخلت اور قتل عام کرنا، ان تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے، مسلمان قدس کے عالمی دن کی ریلی میں پوری طاقت، دلیری کے ساتھ وسیع پیمانے پر شرکت اور اپنی وحدت، یکجہتی، ہمزبانی اور ہمدلی کی نمایش اور اسی طرح قدس شریف کی آزادی اور مسلمان قوموں کی نجات اور اسلامی مقاومت ودفاع کی حمایت کو اپنا نصب العین اور کبھی معطل نہ ہونے والی ذمہ داری جانتے ہیں ۔

ای میل کریں