رمضان کا مہینہ آیا اور امام(رح) کی مظلومیت کی یادیں پھر سے تازہ ہوگئیں

رمضان کا مہینہ آیا اور امام(رح) کی مظلومیت کی یادیں پھر سے تازہ ہوگئیں

جب بھی یہ مبارک مہینہ آتا ہے میرا دل کرتا ہے کہ صبح تک امام (رح) کی مظلومیت کی یاد میں اشک فشانی کروں۔

جماران کے مخاطبین میں سے ایک نے ان دنوں کی مناسبت سے جو گزر رہے ہیں ہمار ے لئے ایک خط ارسال کیا ہے جس میں لکھا ہے :

جب رمضان المبارک کا مہینہ آتا ہے مجھے امام (رح)  کی یاد آتی ہے ۔ وہی بے مثال امام جو ایرانی قوم کو بہتر زندگی عطاکرنے کے لئے آئے ، ظلم وزیادتی کا خاتمہ کر نے کے لئے آئے ،تاکہ ایرانیوں کو استقلال عطا کر ے ۔ امام آئے تاکہ آزادی کو عدالت کے ساتھ تقسیم کریں ۔ آئے تاکہ سب اپنی جگہ محترم رہیں اور کوئی بھی کسی دوسر ے کی جگہ کسی بھی عنوان اور رتبہ کے زور سے قبضہ نہ کر ے ۔ امام آئے تاکہ لوگ دینداری کے ساتھ دن رات گزاریں ۔امام (رح) آئے تاکہ اللہ تعالٰی کو ہماری زندگی میں بنیاداور محور قرار دیں ۔

رمضان المبارک کے مہینہ میں مجھے اُس ہستی کی یاد آتی ہے جس نے حکومت کو اپنی اولاد کامیراث نہیں بنایا اور ان سے کہاجب تک ذمہ داری کا احساس نہ کرو حکومتی عہدوں سے بالکل دوررہیں لیکن ضرورت محسوس کرنےکی صورت میں ذمہ داری سے منہ نہ موڑیں ۔ اور ان سے کہا کہ آنے والے دور میں میر ابدلہ میری اولاد سے لیں گے ۔

مجھے رمضان المبارک کے مہینہ میں امام کی یاد آتی ہے ۔ وہی امام کہ جس کے بیٹے کے پانی کے پیلہ کو شدت پسندوں نے نجس اور ان کو کافرکہا ۔ وہی امام کہ جس کے بعد بھی افراطی افکار رکھنے والوں نے ان کے بیٹے کے ساتھ نہیں دیا۔

جب بھی یہ مبارک مہینہ آتاہے میرا دل کرتا ہے کہ صبح تک امام (رح) کی مظلومیت کی یادمیں اور ان کی اولاد کےلئے جو امام کے بدلے ہر وقت انتقام کے تیر کے نشانے پر ہیں، اشک فشانی کروں ۔

جب رمضان المبارک کا مہینہ آتاہے امام کی یاد مجھے ستاتی ہے وہ امام کہ جس کی فریاد ہمیشہ عالمی مستکبرین کے سر پرتازیانہ کی طرح بلندرہتی تھی ،لیکن اپنی ملّت کے سامنے خاضعانہ گفتگو کرتے تھے ۔وہ امام جو اس مقدس مٹّی کے ذرہ ذرہ سے دفاع کرتا تھا۔ امام کو ہم سب کو انہی اقدار کےساتھ ،سب ایک کےساتھ  اور ہر قسم کی عدوات ،کینہ ،غضب اورحسد کے بغیرچاہیئے تھا ۔

جب بھی یہ مبارک مہینہ آتاہے امام کی یاد آتی ہے اور میرا دل چاہتا ہےکہ ہم وہی بنیں جو امام (رح) چاہتے تھے ،باتیں زیادہ شیریں کریں اور آپس میں زیادہ مہربان،رفیق اورشفیق ہوں ۔

ای میل کریں