امام خمینی ایسا عارف جس نے سیاست کے میدان میں بھی کمال دیکھایا

امام خمینی ایسا عارف جس نے سیاست کے میدان میں بھی کمال دیکھایا

امام خمینی وہ بزرگ عارف تھے جس نے گوشہ نشینی چھوڑ کر عوامی میدان کا انتخاب کیا

تیونس کے اسلامی علوم کے ماہر ڈاکٹر سیدزهیر مسیلینی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں امام خمینی کی ہمہ گیر شخصیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ امام خمینی ایک عظیم عالم اور علمی شخصیت تھے جو صرف ایک میدان کے شہسوار نہیں تھے بلکہ بیک وقت کئے شعبوں میں ماہر اور صاحب نظر شمار کیے جاتے تھے ۔ وہ ایک عظیم فلاسفر، علم کلام کے ماہر اور منجھے ہوئے سیاست داں تھے

مسیلینی نے کہا : امام خمینی شیعہ سنی علماء کی نظر سے عظیم عارف تھے جو مروج عرفاء کے برعکس گوشہ نشینی سے دور سیاسی اور اجتماعی میدان میں مصروف نظر آتے تھے

گویا کہا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے امام مولا علی(ع) کے نقش قدم پر گامزن ایک عابد ہونے کے علاوہ جہاد و سیاست میں بھی یکہ تاز تھے انہوں نے کہ اخلاقی میدان میں امام خمینی انتہائی حد تک خوش مزاج اور خوش رو تھے اور سرکاری حکام ،ہمسایوں اور گھر کے افراد سے آپکا رویہ  بیحد مشفقانہ تھا۔

سیدزهیر مسیلینی نے کہا کہ سادگی اور انکساری کے ساتھ امام خمینی کا زندگی اور روزہ مرہ معاملات میں نظم وضبط زبان زد خاص وعام تھا اور آپ حد درجے منظم زندگی گذارنے میں مشہور تھے

تیونسی سیاست داں نے کہا کہ میرے خیال میں ایرانیوں کو انقلاب کے بیرونی اثرات کا زیادہ پتہ نہیں ہوگا مگر انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد خود تیونس میں ہر شخص فخر سے کہتا تھا کہ میں مسلمان ہوں اور کہا جاسکتا ہے کہ اس انقلاب کی کامیابی سے اسلام دنیا کو ایک نئی حیات ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم افکار امام پر چلتے ہوئے متحد ہوجائیں تو بلاشبہ ہم دنیا میں سربلند ہوسکتے ہیں۔

ای میل کریں