فکر امام خمینی دنیا بھر کے مستضفین وحریت پسندوں کی امیدوں کا محور ہے

فکر امام خمینی دنیا بھر کے مستضفین وحریت پسندوں کی امیدوں کا محور ہے

امام خمینی کے انقلابی فکر کی بدولت ہی انقلاب اسلامی ایران کے بعد دنیا بھر میں ملت تشیع عالم اسلام کا روشن چہرہ بن کر نمایاں ہوئی بحرین، سعودی عرب،یمن ،عراق ،شام ،لبنان میں حریت پسندوں نے اپنا تشخص دنیا پر واضع کیا۔

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر سرفراز علی نے مرکزی دفتر آئی ایس او میں 4جون برسی امام خمینی کے اجتماعات کے حوالے سے منعقدہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی حریت پسند اور انقلابی قوموں کی زندگیوں میں انقلاب رونما ہوتے ہیں ان واقعات کے پس منظر میں نظریات و شخصیات کا عمل و دخل ہوتا ہے کچھ شخصیات علاقہ یا ملک تک محدود نہیں بلکہ جن کے اثرات عالمی سطح پر ہوتے ہیں امام خمینی نے جو انقلاب برپا کیا جو صرف ایک خطہ تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر میں مظلومین و مستضفین کی امید کا مرکزہے امام خمینی کے انقلابی فکر کی بدولت ہی انقلاب اسلامی ایران کے بعد دنیا بھر میں ملت تشیع عالم اسلام کا روشن چہرہ بن کر نمایاں ہوئی بحرین، سعودی عرب،یمن ،عراق ،شام ،لبنان میں حریت پسندوں نے اپنا تشخص دنیا پر واضع کیا دنیا بھر میں بالخصوص مشرق وسطیٰ میں اسلامی بیداری کے تحرک کا نقطہ امام خمینی کی فکری انقلابی سوچ کی بدولت ہے امام خمینی کی فکر ،نظریہ کو دنیا بھر میں پھیلانا وقت کی اشد ضرورت ہے روح اللہ خمینی الموسوی کے افکار و کردار کی ترویج کیلئے آئی ایس او ہر سال 4جون کوخمینی کی برسی پاکستان بھر میں عقیدت و احترام سے مناتی ہے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ملک بھر کے اہم مقامات پر افکار امام خمینی سیمینار منعقد کئے جائے گے جن سے تمام مکتب فکر کے اسکالرز خطاب کریں گے جبکہ لاہور میں 6جون کو سیمینار منعقد ہوگا جس سے مرکزی صدر تہور حیدری خطاب کریں گے.

ای میل کریں