امام خمینی(رح) نے ایرانی عوام كو ذلت وخواری سے عزت وشرافت تک پهنچایا

امام خمینی(رح) نے ایرانی عوام كو ذلت وخواری سے عزت وشرافت تک پهنچایا

امام علی (ع) اپنے بیٹے سے نصحیت كرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’بیٹا كسی كاغلام و بنده نہ بنا،كیونكہ الله تعالیٰ نے تجهے آزاد پیدا كیا ہے ۔ ‘‘

مہر سائٹ كے مطابق: ارتحال امام خمینی (رح) كی چھبیسویں برسی كا پروگرام، مقام معظم رہبری كے مشاور و معاون اعلیٰ، حجۃ الاسلام والمسلمین علی اكبر ناطق نوری كی صدرات میں بمبی میں منعقد ہوا۔

تقریر كی ابتدا میں ،جناب ناطق نوری نے اس بات كی یقین دہانی كرتے ہوئے كه امام (رح) نے ایرانی عوام كو ذلت وخواری سے عزت وشرافت تک پهنچایا فرمایا: امام علی (ع) اپنے بیٹے سے نصحیت كرتے ہوئے فرماتے ہیں:’’بیٹا كسی كاغلام و بنده نہ بنا،كیونكہ الله تعالیٰ نے تجهے آزاد پیدا كیا ہے ‘‘ اور امام صادق (ع) فرماتے ہیں: ’’ الله تعالٰی نے انسان كے تمام امور سوائے اس كی ذلت كو اپنے بنده پر چهوڑا ہے‘‘ امام خمینی (رح) نے اس حقیقتت كو اهل بیت (ع) كی راه میں چل كر انقلاب اسلامی كی صورت میں سب كے لیے عیاں وواضح فر مایا ۔  

آپ نے مزیدفرمایا : جو ایران، طاغوت کے دور میں اسرائیل کا بھائی کہلاتاتھا، امام خمینی (رح) کی رہبری  میں انقلاب اسلامی کی کا میابی اور آپ کے ارتحال کے بعدانقلاب اسلامی مقام معظم رہبری ( مد ظلہ العالی)کی بصیرت افروز ہدایات اور مدیریت کے طفیل و پُربرکت وجود سے پوری شأن و شوکت سےآگے بڑھ رہاہے اس طرح انقلاب اسلامی ایران کوعزت اور سربلندی نصیب ہوئی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشادہے : ’’وَللہ العزۃو لرسولہ و للمومنین ‘‘ اور یہ عزت و شرافت اُس وقت نصیب ہوئی جب ہماری قوم قرآن کریم سے مأنوس ہوئی ہمارے پاس جو کچھ ہیں وہ قرآن کے آثار و برکات سے ہیں ۔اس لئے آج اسرائیل،ایران کاسب سے بڑااوربدترین دشمن ہے۔ 

پروگرام كے دوسرے حصہ میں نئی دہلی میں موجود ایران كے سفیر نے اپنے بیانات میں اس جانب اشارہ كرتے ہوئے كه: امام خمینی (رح) نے اسلام كو ایك نئی حیات عطاكی، اس بات كا اظهار كیا كه: غربی ممالك كی ایران سے دشمنی كی بنیادی وجه ، اسلام كی تجدید حیات كے سا تھ  استكباری ملكوں كے تمام منافع اور سازشیں خطر ه میں پڑه جانا ہے ۔

یه پروگرام‘ اہل سنت اور اہل تشیع كے علمائے اعلام كے توسط سے امام (رح) كے افكار او ر نظریات  كی تحلیل اور تجزیہ اور مقریرین کی اس بات کی تاكیدکرتے ہوئے كہ انقلاب اسلامی  نے پوری دنیا كو تحت تأثیر قرار دیاہے ،اختتام پذیر ہوا۔

ای میل کریں