امام خمینی(رح)  کی پہلی برسی پر

امام خمینی(رح) کی پہلی برسی پر

جس نے دکھائی راہ ِنیک // اور کیا ہے سب کو ایک

دور کی جس نے ناشادی

اور عطا کی آزادی

جس نے کیا شاداب چمن

اور مٹادی ہر الجھن

جس نے عطا کی بیداری

اور سکھائی خودداری

جس نے سکون و راحت دی  

اور متاع الفت دی

جس نے وفا کے درس دیئے  

اور دلوں کے چاک سیئے

جس نے دکھائی راہ ِنیک       

اور کیا ہے سب کو ایک

جس نے جلائی شمع وفا  

اور مٹائے جَور و جفا

جس نے دیئے پیغام نئے 

 اور پلائے جام نئے

جس کو نوازش تھی سب پر   

اور دعائیں تھیں لب پر

اس انسان کی برسی ہے

 اس ذیشان کی برسی ہے

 

اقبال بھارتی    -   ہندوستان

ای میل کریں