امام(رح) وه ہستی ہیں جنهوں نے لوگوں كے دلوں كی گهرائیوں میں جگہ بنائی

امام(رح) وه ہستی ہیں جنهوں نے لوگوں كے دلوں كی گهرائیوں میں جگہ بنائی

آیت الله نور ہمدانی: اگر حوزه علمیه امام (رح) كے افكار و نظریات سے بهره اور استفاده لینا شروع كرے تو ایك عظیم تبدیلی حوزه میں ایجاد ہوگی۔

آیت الله نور ہمدانی: اگر حوزه علمیه امام (رح) كے افكار و نظریات سے بهره اور استفاده لینا شروع كرے تو ایك عظیم تبدیلی حوزه میں ایجاد ہوگی۔

 جماران کے مطابق: شهدائے روحانیت كی كمیٹی كے اعضائے سے ملاقات كے دوران آیت الله نوری ہمدانی نے اظهار فرمایا: ہمیں چاہیئے كه امام راحل كے افكار ونظریا ت كو كتابوں سے استخراج كركے طلاب كے سامنے پیش كریں، یہ عمل بهت بڑی تبدیلی كی موجب بنےگا۔

آپ مزید فرماتے ہیں: امام خمینی (رح) وه ہستی ہیں جنهوں نے لوگوں كے دلوں كی گهرائیوں میں جگہ بنائی اور عوام كو میدان جنگ اور محاذ كی پہلی صفوں میں حاضر ہونے كی دعوت دے كر عظیم تبدیل ایجاد كیا۔

آپ نے واضح طور پر فر مایا: یہ بات اپنی جگہ صحیح ہے كہ جہاد اور شہادت كی سفارش اور تعلیم ہمارے دینی منابع اور دستورات میں اہم مقام ركهتا ہے لیكن امام راحل كے پاس ایک ایسی طاقت تہی جس كے سہارے آپ نے علمائے اعلام، ائمه جمعہ اور حماسہ خلق كرنے والوں كو اس سمت اور راه پر چلایا ۔ 

آپ یہ بیان كرتے ہوئے كہ ہمارے پاس آٹھ قسم كے جهاد ہیں، اظہار فرمایا: عدل قائم كرنے كے لئے جہاد اور فتنوں كا سر قلع قمع كرنے كے لئے جہاد كرنا منجملہ جہادوں میں سے ہیں اور اسی طرح جب بہی وطن مورد تهاجم و حملہ واقع ہو دفاع كرنا ضروری ہے۔

ای میل کریں