مناجات شعبانیہ کی عظمت اوراس کےمقام کے بارے میں امام خمینی کے بیانات سےاقتباس

مناجات شعبانیہ کی عظمت اوراس کےمقام کے بارے میں امام خمینی کے بیانات سےاقتباس

وہ مناجات جوماہ شعبان میں ہےمجھےنہیں لگتاکہ کسی دعامیں یہ کہاگیاہوکہ یہ دعاسارےائمہ کی ہے

وہ مناجات جوماہ شعبان میں ہےمجھےنہیں لگتاکہ کسی دعامیں یہ کہاگیاہوکہ یہ دعاسارےائمہ کی ہے-یہ شعبان کی دعااورمناجات   سارےائمہ کی مناجات ہےاوراس میں بہت زیادہ مسائل ہیں- کہ معارف سےبھری ہوئی ہےاوراس بات کےآداب ہیں کےانسان خداوند عالم سےکس طرح رازونیازکرے-                        امام خمینی(ره)

انسان کامناجات کرنااورخالق ہستی سےرابطہ رکھناایک دائمی ضرورت ہےاورعبودیت اوربندگی کالازمہ ہے-اس لئےانسان کامل کی  عملی زندگی میں یعنی اللہ کےپیغمبروں اور ائمہ معصومینؑ اسی طرح آپ حضرات کےسچےپیروکاروں کی عملی زندگی میں یہ معنی بخوبی دکھائی دیتےہیں اورقابل غورہیں-کلمہ((رجاء))کی حق کی لامتناہی رحمت کی امیداس کی خبرگیری اورتوبہ قبول کرنااوراس طرح اپنےاندراہلبیتؑ کی ذوات مقدسہ کی تقویت کی جاسکتی ہے-دعاخدااوربندوں کےدرمیان رابطہ کاایک وسیلہ ہے-ہرعبادت کی روح، خداکاتقرب اوراس کےساتھ رازونیازکرناہے-جوچیزانسان کےبوجھ کوکم کرتی ،اس ظلمت کدہ سےباہرنکالتی ،اوراسےان مشکلات اورگرفتاریوں سےنجات دلاتی ہےائمہ معصومینؑ وارد یہی دعائیں ہیں-(صحیفہ امام،ج13،ص32-)جودعائیں ائمہ معصومیںؑ سےواردہوئی ہیں کہ بعض کی تفسیر میں صاعدقرآن ہے،ان دعا وں میں اس درجہ معارف الہی پاےجاتےہیں کہ انسان حیران رہ جاتاہے-(صحیفہ امام،ج19، ص286 )

شعبان بہت عظیم اورشرافت والا مہینہ ہےاورسیدالانبیاحضرت محمدمصطفیﷺ سےمنصوب ہےلہذااس فرصت کےہاتھ سےجانےسےپہلےہی اس ماہ کی برکتو ں سےاستفادہ کریں اورکافی آمادگی کےساتھ خداوندعالم کی ضیافت کےمہینہ میں داخل ہوں-اس ماہ میں جس دعا کی زیادہ تاکیدہے،مناجات شعبانیہ ہے-اس لئےاس گرانقدردعاکی فضیلت اوراہمیت کےسلسلہ میں ہم نےامام خمینی(رۃ)کےفرمودات کوجمع کیاہے-

مناجات شعبانیہ

وہ مناجات جوشعبان کےمہینے میں ہےاورمیرےخیال میں کسی دعاکےبارےیہ نہیں کہاگیاہےکہ یہ دعاسارےائمہ کی دعاہے-یہ شعبان کی دعا،مناجات سارےائمہ کی مناجات ہےاوراس میں کافی بلندوبالامعارف اورمسائل پائےجاتےہیں اورخداوندعالم سےرازونیازکرنےکاطریقہ معلوم ہوتاہے-ہم ان معانی سےغافل ہیں کہ صورتحال کیاہےاورکیفیت کیاہےشائدہمارےبعض جاہل اورنادان افرادبھی اس طرح کانظریہ رکھتےہیں کہ یہ وارد شدہ دعائیں،ائمہؑ سےمروی دعائیں یہ سب تشریفات اورتکلفات ہیں اوروہ(ائمہ)ہمیں تعلیم دیناچاہتےہیں جبکہ مسئلہ یہ نہیں ہے-مسئلہ یہ ہےکےخداکےحضورکھڑےہونا،وہ جانتےہیں کہ ہم کس عظیم ذات کےسامنےکھڑےہیں وہ لوگ خداکی معرفت رکھتےہیں اوریہ جانتےہیں کہ کیاکریں

مناجات شعبانیہ ان مناجات میں سےہے کہ ایک سوختہ دل انسان ،ایک،دل سوختہ عارف نہ زبانی عرفاء اگر اس کی شرح کریں یعنی دوسروں کےلئےبیان کریں تو بہت قیمتی ہے اور شرح کی محتاج ہے-

(صحیفہ امام،ج21،ص2 )

ای میل کریں