ابا الفضل العباس، قمر بنی ہاشم اور علمدار کربلا کی ولادت سنہ 26، شہادت سنہ 61 ہجری میں واقع ہوئی۔ آپ، مولی الموحدین امام علی(ع) اور ام البنین فاطمہ(س) کے فرزند ہیں۔

شیعہ مصادر و منابع میں آپ سے کرامات نقل ہوئی ہیں اور آپ کو ادب، شجاعت، سخاوت، اتباع ولایت اور وفا کا نمونۂ کاملہ سمجھا جاتا ہے۔

آپ کربلا میں اپنے بھائی و آقا امام حسین بن علی(ع) کی سپاہ کے علمدار نیز سقا اہل حرم تھے۔ آپ ایک بار ساتویں محرم کے دن امام حسین(ع) کے اہل خانہ اور اصحاب کےلئے پانی لانے میں کامیاب ہوئے۔

عاشورا کے دن بھی آپ پانی لانے کی غرض سے فرات کے کنارے پہنچ گئے اور پانی بھی اٹھا لیا لیکن خیام کی طرف لوٹتے ہوئے گھات لگائے اشقیاء نے پانی کے مشکیزے کو تیر کا نشانہ بنایا اور آپ کے دونوں ہاتھ قلم کردیئے اور آپ کو شہید کردیا۔

ای میل کریں