تیرہ رجب، مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کا یوم ولادت مبارک

حضرت علی علیہ السّلام (599 – 661 [۲۳ سال قبل ہجرت]) رجب کی تیرہ تاریخ کو شہر مکہ میں خانہ کعبہ میں پیدا ہوۓ۔ آپ کے والد کا نام ابو طالب علیہ السّلام اور والدہ کا نام فاطمہ بنت اسد سلام اللہ علیہا ہے۔ آپ کی پیدائش خانہ کعبہ کے اندر 13 رجب بروز جمعہ 30 عام الفیل کو ہوئی۔ حضرت علی علیہ السلام پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے چچا زاد بھائی ہیں بچپن میں پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے گھر آئے اور وہیں پرورش پائی۔ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زیر نگرانی آپ کی تربیت ہوئی۔ حضرت علی علیہ السلام پہلے مرد تھے جنہوں نے اسلام کا اظہار کیا۔ آپ کی عمر اس وقت تقریبا دس یا گیارہ سال تھی۔

آپ کی شادی مبارک حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شہزادی حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا سے ہوئی اور آپ کی گھریلو زندگی طمانیت اور راحت کا ایک بے مثال نمونہ تھی۔

ایام اعتکاف کا آغاز،

امام خمینی کے فرمان پر، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تشکیل (1358 هـ.ش)


ای میل کریں