اسلامی شریعت اور جمہوریت، مکتب امام خمینی(رح) کے دو اصلی ستون ہیں

اسلامی شریعت اور جمہوریت، مکتب امام خمینی(رح) کے دو اصلی ستون ہیں

عالم اسلام کی رائے عامہ پہلے سے کہیں زیادہ انقلاب کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی مشتاق ہے تاکہ وہ اس حقیقت کی تہہ تک پہنچ جائے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا:  اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت، ترقی، طاقت اور قدرت کے بارے میں اقوام عالم کے روزافزوں شوق و اشتیاق اور جستجو کی تشریح، علل و اسباب، اسلامی شریعت اور اس شریعت کی بنیاد پرجمہوریت کے قیام کو حضرت امام خمینی(رہ) کے مکتب کے دو ستون قراردیا اور حضرت امام خمینی(رہ) کے اس سیاسی اور نئے مدنی نسخہ کے بارے میں ایرانی عوام اور حکام کی وفاداری پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی تخریب کاریاں اور رکاوٹیں، اور حضرت امام خمینی(رہ) کی تحریک کی جہت گیری، سمت و سو اور جوش و جذبہ کا کمرنگ ہونا، درحقیقت دو بڑے اور بنیادی چیلنج ہیں جنہیں ایرانی قوم شناخت کر کے اور ان پر غلبہ پا کر حضرت امام خمینی(رہ) کے مایہ ناز اور سعادت بخش راستے گامزن رہے گی۔ 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی(رہ) اور اسلامی جمہوریہ کے سلسلے میں  روزافزوں محبت، الفت اور جاذبہ کو ایک اہم حقیقت قرار دیتے ہوئے فرمایا: عوام کے مختلف طبقات بالخصوص جوان اور عالم اسلام کے دانشور شوق و اشتاق کے ساتھ  اسلامی جمہوریت، نظریہ ولایت فقیہ اور انقلاب کے دوسرے مسائل کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے مشتاق ہیں۔

آیت اللہ نے مزید فرمایا: عالم اسلام کی رائے عامہ پہلے سے کہیں زیادہ انقلاب کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی مشتاق ہے تاکہ وہ اس حقیقت کی تہہ تک پہنچ جائے کہ اس حکومت پر پیہم اور مسلسل یلغار کی اصل وجہ کیا ہے اور اس کی استقامت و پائداری اور کامیابیوں کی رمز  اور اس کا راز کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس صورتحال کو حضرت امام خمینی(رہ) کی دانشمندانہ اور توانا فکر کا مظہر قراردیا اور امام خمینی(رہ) کے مکتب کی مختصر تصویر پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب کو جاری رکھا اور فرمایا:  

حضرت امام خمینی(رہ) نے اجانب سے وابستہ، ڈکٹیٹر اور فاسد شہنشاہیت نظام کا خاتمہ کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ کی روح اور جوہر کے عنوان سے اسلامی شریعت کا قیام، جمہوریت اور انتخابات کے ذریعہ امور کو عوام کے سپرد کرنا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی(رہ) کے اہداف اور اصولوں پر قوم کی وفاداری کو قابل تحسین قراردیتے ہوئے فرمایا: امام (رہ) کی راہ پر گامزن رہنے کے سائے میں اور اللہ تعالی کے اذن سے ایرانی قوم طاقت اور قدرت کے اوج تک پہنچ جائے گی۔

انشاء اللہ تعالی 

ای میل کریں