امام خمینی(رح) نے ایمان کی طاقت کے زیرسایہ، ظالم پہلوی حکومت سے مقابلہ کیا

امام خمینی(رح) نے ایمان کی طاقت کے زیرسایہ، ظالم پہلوی حکومت سے مقابلہ کیا

اگر ہم یہ نہیں چاہتے کہ دنیا پر سامراجی حاکمیت قائم ہو، تو آپسی اخوت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نظر نہیں آتا۔

گلستان ما ویب سائٹ کے مطابق، حاج علی الحی آخوند میرزا علی، شہر آق قلا کے اہل سنت والجماعت کے امام جمعہ نے علما اور روحانیوں سیمینار میں کہا: حضرت امام خمینی(رح) قوت ایمانی کے جذبہ اور اقتدار کے ساته ستم شاہی کے مقابل میں اٹه کهڑے ہوئے اور اسلام پر نیز مسلمان عوام پر سخت بهروسہ رکهتے ہوئے انقلاب اسلامی کو فتح وظفر سے ہمکنار فرمایا۔

جناب نے مزید کہا: حضرت امام خمینی(رح) اپنے منتخب راہ اور ہدف پر ایمان رکهتے تهے اور اللہ تعالی پر دل وجان سے ایمان رکهتے تهے، مسلم عوام کو شاہی حکومت کے ظلم وستم کے خلاف قیام میں اچهی طرح ہدایت کی اور یہ سب انقلاب کی کامیابی میں موثر رہا ہے۔

آق قلا کے امام جمعہ نے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اگر ہم یہ نہیں چاہتے کہ دنیا پر استبدادی، بربریت اور سامراجی حاکمیت قائم ہو، تو اتحاد اور آپسی اخوت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نظر نہیں آتا، لہذا اپنے درمیان وحدت کلمہ اور انسجام کی حفاظت اور فروغ دینا ہوگا۔

شیخ صاحب نے حالیہ ایام میں فرانسیسی جریدے کی رسول اکرم(ص) کے شان میں گستاخی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: کیا اسلام دشمن کے مقابل میں ہمارا موقف صرف خاموشی ہے؟!! یہ ہم سب کے اسلامی وظیفہ ہے کہ ان کے مقابل میں خاموشی اختیار نہ کریں بلکہ ڈٹ کر احتجاجی آواز بلند کریں، بنابرایں، اس حساس شرائط کے دوران اتحاد کا تحفظ اور اس کا مزید استحکام وانسجام، عالم میں پرچم اسلام کی رفعت کا باعث ہے۔

ای میل کریں