امام خمینی(رح) نے ایران کی بافہم وشعور عوام کو عروج بخشا

امام خمینی(رح) نے ایران کی بافہم وشعور عوام کو عروج بخشا

امام خمینی(رہ) کے بقول: اسلام دشمن طاقتوں کی اصل کوشش وشیطنت یہ ہے کہ ہم اپنا جسمانی وجود کهو بیٹهیں۔

امام خمینی(رح) کی قیادت میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام شفیع امامی نے کہا: امام خمینی(رہ) نے ایران کی بافہم وشعور عوام کو عروج بخشا اور آج ہم اس بات کی عینی شاہد ہیں کہ دنیا بهر کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد، اس عظیم قوم وملت کے ساته زندگی بسر کرنے کی خواہاں ہیں۔

موصوف نے اضافہ کیا: یہ سچ ہے کہ کسی بهی صورت میں حاسدین، اس عظمت ورفعت کو تحمل کرنے کی طاقت نہیں رکهتے اور اسی لئے شب وروز، وہ اپنے ناپاک عزائم تیار کرتے رہتے ہیں۔ اس عظیم انقلاب کے وارث ہونے کے تئیں ہمیں ہر لحظہ اس کی نگہداشت وپاسداری میں کوشاں رہنا چاہئے۔

جناب امامی نے فرمایا: امام خمینی(رہ) کے بقول: اسلام دشمن طاقتوں کی اصل کوشش وشیطنت یہ ہے کہ ہم اپنا جسمانی وجود کهو بیٹهیں۔

اسی طرح آپ نے حال ہی میں نبی اعظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شان میں ہونے والی گستاخی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا: ہمارا دشمن آج انسانی حقوق، ڈیموکریسی اور آزادی پر مشتمل اپنے کهوکهلے نعروں کے ذریعہ ایسے جرائم کا ارتکاب کر رہا جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

اجلاس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: انسان کے وجود میں عشق کی طرح آزادی پنہاں ہے اور انقلاب ایک ایسے تحول کا نام ہے جس میں استقلال اور آزادی بهی موجود ہوں۔ ہمیں اس ملنے والی آزادی کی دل وجان سے حفاظت کرنی چاہئے۔

اس کے بعد حجت الاسلام عبدی نے بیان کیا: ایران کا اسلامی انقلاب اس عظیم قائد کی قیادت میں کامیاب ہوا جو خداوند عالم کے سوا کسی کے بارے میں نہیں سوچتا تها، اسلامی انقلاب اور دیگر ممالک کے انقلابات کے باہمی فرق کو سمجهنا ہوگا کہ اسلامی انقلاب میں توحید جلوہ گر تهی۔

موصوف نے یہ کہہ کر اپنی بات مزید بڑهائی کہ امام خمینی(رہ) نے ذرہ برابر حکم خدا کی خلاف ورزی نہ کی، امام اپنی ذات میں ایک انجمن تهے، آپ ایک ایسے قائد ورہبر تهے جس کی نظیر دنیا میں ملنا ممکن نہیں۔

ای میل کریں