اسلام کی کامیابی کے موقع پر، رہبر معظم انقلاب کے منتخب کلمات

اسلام کی کامیابی کے موقع پر، رہبر معظم انقلاب کے منتخب کلمات

عشرہ فجر (دس روزہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کی تقریبات) کو بالکل اسی طرح منایا جانا چاہئے جس طرح پندرہ شعبان کو منایا جاتا ہے۔

جماران خبررساں ویب سائٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے مختلف مناسبتوں میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی اہمیت کے بارے میں سب کو گوشزد فرماتے رہے ہیں جن میں سے چند موارد مختصراً، آپ کی خدمت میں پیش کریں گے:

11 فروری، عید غدیر کی طرح اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس دن ولایت کی تکمیل اور نعمت کا اتمام، عملی صورت میں ایرانی قوم کے حق میں محقق ہوگیا ہے۔

10/2/1990ء

 جب بهی کسی جگہ 11 فروری کے دن انقلاب اسلامی کی کامیابی کا تذکرہ ہوتا ہے تو شہید اور شہیدوں کے لہو سے انجام پانے والا کردار مجسم ہو کر آنکهوں کے سامنے آتا ہے۔

8/2/1990ء

درحقیقت عشرہ فجر، ایرانی قوم کیلئے وہ سنہرا دور ہے جس میں ایران کی ماضی کی داستان، آنے والی تاریخ سے الگ ہوتی ہے۔

1/1/1991ء

عشرہ فجر اس آئینے کی مانند ہے جس میں اسلام کا سورج طلوع ہوا، جہاں سے اسلام کی بے بدیل شعاعیں ہم تک منعکس ہوئی، اگر یہ آینہ نہ ہوتا تو ہم بهی ماضی کے تاریک دور کی طرح، روح اسلام سے دور رہتے، صرف اسلام کے نام تک محدود رہ جاتے۔

1/1/1991ء

عشرہ فجر (دس روزہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کی تقریبات) کو بالکل اسی طرح منایا جانا چاہئے جس طرح پندرہ شعبان کو منایا جاتا ہے۔

1/1/1991ء

عشرہ فجر کے موقع پر امام(رہ) کی برسی سے زیادہ، امام کی یاد تازہ ہو جاتی ہے، یہ تعظیم ان کی باعظمت شخصیت کی نشاندہی ہے۔

1/1/1991ء

عشرہ فجر، درحقیقت اس ملک میں امامت کے وجود کی کرن کے پهوٹنے کا نام ہے جس کی تفسیر   خود امام راحل اور اسلام نے ہمارے سامنے پیش کی ہے۔

1/1/1991ء
11 فروری، وہ دن ہے  جس میں ملکی اور قومی حیات کی تاریخ کے ساته  ایرانی قوم کی ہدایت اور حق کی جانب راہنمائی میں ایک نیا باب کهلا ہے جو  نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

26/1/2000ء

عشرہ فجر کی تقریبات میں شہدا ء کی تکریم کے ساته  ان کے جذبہ فداکاری کے سامنے سر تسلیم خم کرنا نہایت مناسب عمل ہے۔

3/1/2001ء
 دشمنوں کی یہ کوشش رہی ہے کہ انقلاب اسلامی کی یاد کو لوگوں کے دلوں سے نکال دیا جائے! لیکن عشرہ فجر، لوگوں کے دلوں میں انقلاب کی یاد کو زندہ کرتا ہے۔ دشمن کی کوشش ہے کہ امام(رح) کی یاد کو بهلا دیا جائے! مگر عشرہ فجر، امام خمینی(رح) کے محکم  ارادے اور ان کی عظیم  شخصیت کو ہمارے سامنے نکهار  کے مجسم کردیتا ہے۔

23/1/2002ء
 11 فروری کو انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایرانی قوم کے ساته دشمنوں کا تحقیر آمیز برتاؤ اپنے انجام کو پہونچا۔

10/2/2002ء

11 فروری کے دن انقلاب اسلامی کی کامیابی پر لوگوں کی جانب سے ریلیوں کا  انعقاد، ایرانی قوم کی  طاقت کا مظاہرہ ہے جس میں مرد اور عورت، بوڑهے اور جوان سبهی اپنے عزم اور ارادے کے ساته ریلیوں میں شریک ہوکر پوری دنیا کے سامنے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں، اور یہ نہایت  عظیم کام  ہے۔

8/2/2008ء

 والســـلام علی من اتبع الهدی

ای میل کریں