انٹرویو

امام خمینی نے اسلام کی کمزور رہبری کی روح انقلاب ایران میں پهونکی

امام خمینی ایک ممتاز مسلمان اور محرومین و مستضعفین کے معاون و مددگار تهے

انٹرویولئے جانے والے کا نام: عبدالرحمن احمد عثمان

۔ برائے کرم اپنا تعارف فرمائیں اور اختصار کے ساته اپنے مشاغل کی وضاحت فرمائیں۔

میں پروفیسر عبدالرحمن احمد عثمان سوڈان سے ہوں۔ میں افریقا کی ملکی یونیورسٹی سے وابستہ افریقی مرکز تحقیقات کا مدیر اور یونسکو کا با تجربہ مربی ہوں۔ میں نے علم نفسیات اور دنیا کی اہم شخصیات کے بارے میں چالیس کتابیں لکهی ہیں۔

 

۔ آپ کی نظر میں امام خمینی کی اصلی خصوصیت کیا ہے؟

امام خمینی ایک ممتاز مسلمان اور محرومین و مستضعفین کے معاون و مددگار تهے۔ ہم آپ کے ہدف کا رسول گرامی اسلام کے ہدف سے موازنہ کریں تو بیجا نہ ہوگا۔ رسول اکرم نے قبیلہ قریش سے ظہور کیا اور مستضعفین اور سلمان فارسی، بلال حبشی اور صعیب جیسے لوگوں کی مساعدت کی۔ پیغمبر اپنے اخلاق اور اپنے طرز فکر سے ان کی نزدیک ہوئے ۔ پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) بالخصوص آپ کی دختر جناب فاطمہ اور آپ کے نواسے حسن و حسین علیہما السلام نے اس راہ میں نہایت استقامت کا مظاہرہ کیا۔ ان لوگوں نے جوانوں پر بہت زیادہ توجہ دی اور ان کا نصرت و مدد کرنے میں انتہائی کوشش کی۔ آپ نے عورت اور اس کے مقام و منزلت کو روشن و اجاگر کیا اور ان کو خیر و خوبی کا ذریعہ قرار دیا اور خفت و رسوائی سے ان کو نجات دی۔ امام خمینی نے بهی اس راہ میں قدم رکها اور ان مسائل کو اپنی توجہ کا مرکز قرار دیا۔

ای میل کریں