اپنے مخالف سے بهی ہمدردی

اپنے مخالف سے بهی ہمدردی

وہاں پر امام کی خصوصیات کے بارے میں گفتگو ہوئی

راوی: غلام علی رجائی

ایک دن شہید حجت الاسلام والمسلمین سلیمی کے ہمراہ امام کے گهر سے محاذ جنگ میں موجود جوانوں کی حوصلہ افزائی اور روحی تقویت کی غرض سے جنوب کے محاذ پر گیا تها۔ وہاں پر امام کی خصوصیات کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے بغداد ریڈیو سے شیخ علی تہرانی نے امام کی شان میں بڑی توہین وگستاخی کی۔ یہ باتیں جب امام کو بتائی گئیں کہ شیخ علی تہرانی آپ کی شان میں گستاخی کر رہا ہے جب ہماری باتیں ختم ہوئیں تو امام نے فرمایا: ’’اتفاق سے چند دنوں پہلے ان کو یاد کر رہا تها اور ان کیلئے دعا کر رہا تها‘‘ امام یہاں تک کہ اپنے مخالفین اور ذاتی عداوت رکهنے والوں کی ہدایت کے بارے میں دعا کرتے اور اس حد تک ہمدردی فرماتے تهے۔

ای میل کریں