سڑکوں پر حاضر رہیں اور فاسد کی جڑ، بن سے اکهاڑ پهینکیں: امام خمینی(رح)

سڑکوں پر حاضر رہیں اور فاسد کی جڑ، بن سے اکهاڑ پهینکیں: امام خمینی(رح)

آج بهی امام خمینی سے ملاقاتیں جاری رہی، تہران اور ملک کے مختلف شہریوں نے نزدیک سے آپ کی ملاقات کیلئے باگڈور میں مصروف تهیں۔

بروز 14 بہمن 1357 هـ،شمسی بمطابق 3 فروری 1979ء کو تہران مدرسہ علوی میں امام خمینی(رح) نے استقبالیہ کمیٹی کے اراکین سے خطاب فرمایا:

" اگر آج غفلت سے کام لیا جائے تو خودکشی سے مترادف ہے، ہوشیار رہیں، عوام ہمیشہ اور ہر وقت خبردار، سڑکوں پر حاضر رہیں اور فاسد کی جڑ وبنیاد بن سے اکهاڑ پهینکیں"

جواد شہرستانی تہران کے مئیر نے اپنے استعفیٰ امام خمینی(رہ) کو پیش کیا جس سے شاہی وزیر اعظم، بختیار نے غصہ میں نامہ نگاروں سے کہا:

"اگر پارلیمنٹ شہرستانی کا خرد برد فائل واضح کردے تو یقیناً اسے گرفتار کرلیں گے"

بختیار کے جواب میں بلدیہ کے تمام ملازمین نے اپنے مئیر کی حمایت میں نکلے اور کہا: " ہم سب ان کے ساته ہیں"۔

آج بهی امام خمینی سے ملاقاتیں جاری رہی، تہران اور ملک کے مختلف شہریوں نے نزدیک سے آپ کی ملاقات کیلئے باگڈور میں مصروف تهیں۔

شاہی وزیر اعظم بختیار، اپنی کوتاہ بینی کی حالت میں شاہ کی مدد کرنے پر راضی ہوگئے اور کابینہ نیـز فوج کو اپنی گرفت میں رکهنے کی نہایت کوشش کی اس خیال باطل میں کہ کچه عرصہ بعد لوگوں میں ٹهنڈک پڑجائے گی! اور ادهر جنرل ہایزر اور شاہی فوج کی حمایت بهی ضرورت ملے گی! لہذا خمینی کو ناچاراً قم کی طرف رخ کرنا پڑے گا اور ہم ان کو حوزہ علمیہ میں محدود بنا رکهیں گے!!

اس موقع پر امام(رہ) کے جاں نثار حضرات آپ کے اردگرد انقلاب کو قوت وکامیابی عطا کرنے میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہے تهے جبکہ معزول بنی صدر اپنی ذاتی مفادات کے درپے تها!

امام خمینی(رح) اپنی تمام تقریروں اور پیغامات میں تین بنیادی اصولوں پر تاکید کی:

1-      اتحاد اور یکجہتی کی حفاظت، کیونکہ شاہی حکومت اور امریکی سازش یہ تهی کہ عوام کے مختلف طبقات کے درمیان پروپیگنڈے کے ذریعے تفرقہ اندازی اور آشفتہ بازار عام کیا جائے۔ جبکہ امام(رح) کی نظر میں "وحدت کلمہ " کامیابی کا راز ہے۔

2-      حکومتی اور بختیار کے آزادی اور قومیت کے نعرے کے مقابل میں دقت اور ہوشیاری سے کام لیا جائے۔

3-      شہنشاہیت کا خاتمہ اور اسلامی جمہوریہ کی عوامی آراء کی بدولت تشکیل پانے تک تحریک کو جاری رکهنا بهی قیام کے اہداف میں شمار فرمایا۔

والسلام علیہ یوم ولد ومذ کان حیاً وسیبعث حیــاً

ملکی جرائد سے اقتباس

ای میل کریں