امام خمینی (رہ) نے اپنے مشن کا محور اسلام اور عوام کو قرار دیا، غلام محمد فخرالدین

امام خمینی (رہ) نے اپنے مشن کا محور اسلام اور عوام کو قرار دیا، غلام محمد فخرالدین

امام خمینی (ره) کے مشن کے تمام اصول و قواعد کا محور دو چیزیں تهیں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل حجۃالاسلام والمسلمین علامہ غلام محمد فخرالدین نے 22 بهمن انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مشن کے تمام اصول و قواعد کا محور دو چیزیں تهیں، ایک اسلام اور دوسرے عوام۔ عوام پر اعتماد کا نظریہ بهی امام نے اسلام سے حاصل کیا۔ یہ اسلام ہے جو قوموں کے حقوق، ان کی آراء، عوامی جہاد کے اثر اور اس کی اہمیت پر تاکید کرتا ہے۔ اسی لئے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے مشن کا محور اسلام اور عوام کو قرار دیا تها، یعنی اسلام کی عظمت عوام کی عظمت، اسلام کا اقتدار عوام کا اقتدار، اسلام کا ناقابل تسخیر رہنا عوام کا ناقابل تسخیر رہنا ہے اور امام کے بعد رہبر بصیر نے انہی اصولوں کے ذریعے کشتی انقلاب کو تمام درپیش خطرات سے محفوط کیا اور آج بهی یہ انقلاب اپنے اعلٰی اہداف کے تکامل کی طرف رواں دواں ہے

ای میل کریں