جلد ہی آپ کی خدمت میں پہنچ کر اپنے فرائض کو جاری رکهوں گا: امام خمینی(رح)

جلد ہی آپ کی خدمت میں پہنچ کر اپنے فرائض کو جاری رکهوں گا: امام خمینی(رح)

میرے عزیز دوستو! اپنے آپ کو اسلام اور قوم کی خدمت کے لئے آمادہ کریں، اللہ کے بندوں کی خدمت کے لئے جو درحقیقت اللہ کی خدمت ہے، کمر بانده لیں۔

جماران نیوزایجنسی کے مطابق، 1357 هـ،شمسی (1979ء) کے واقعات کی یادیں جب انقلاب اسلامی اپنی اوج پر تهی انسان کو یقیناً ناقابل بیان اور بے حد خوش ہونے پر مجبور کرتی ہے، جیسا کہ اس کی تخلیق کی تمام عظمت کسی بهی اظہار کے ساته نا قابل بیان ہے اسی طرح ان دنوں میں لوگوں کے حالات، یقیناً ان افراد کے لئے جو اس موقعے پر موجود نہیں تهے، سمجه سے بالا تر ہیں۔

دلیری  سے اپنے عقیدہ اور حق کا دفاع کرنے کے لئے قیام اور مزاحمت، اتحاد اور ہم آہنگی، ایک ہی آواز بلند کرتے ہم قدم ہونا، استقلال وحریت پسندی یہ سب ایرانی عوام کے انقلاب کی خصوصیات کا ایک گوشہ ہے جو کہ امام خمینی(رح) کے مدبرانہ قیادت اور عوام کو بر وقت خبردار کرنے کے نتیجہ ہے جو تاریخ کی پیشانی پر نقش بند کیا ہے۔

اور اس بلند مرتبہ انسان(رہ) کہ کہنے کے مطابق:

آپ نے اپنے قیام اور مزاحمت سے پسماندہ قوموں پر واضح کردیا ہے کہ یہ جدید اسلحہ اور شیطانی طاقتیں کسی بهی قوم کی جو اپنے عقیدہ اور حق کی دلیری سے دفاع کے لئے اٹه کهڑی ہو، مقابلہ نہیں کرسکتیں اور یہ بهی ثابت کردیا ہے کہ ایک آگاہ قوم کی طاقت ان تمام اعلی طاقتوں کی ہتهیاروں سے جیت گئی ہے۔

(صحیفه امام، ج‏5، ص: 501 )

یہ پیغام جو کہ حضرت امام خمینی(رہ) کے ایرانی قوم سے خطاب کا ایک حصہ ہے، آپ کی ایران آمد کے قریب 30/10/1357هـ، شمسی بمطابق 21 صفر 1399هـ، قمری، اربعین حسینی(ع) کے ایام میں واقع شاندار ریلی کے بعد جاری کیا گیا تها، اسی لئے انقلاب کی تاریخی نگاہ سے بہت بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ساته میں درس آموزی کے سرمایہ کو عوامی نقطہ نظر میں جو کہ انقلاب کے اصلی مالکان ہیں، کهوکهلا تعارفات سے ہٹ کر پیش کیا کرتا ہے۔ سب سے زیادہ درس آموزی اس پیغام کا یہ آخری حصہ ہے کہ:

ان شاء اللہ بہت جلد میں آپ لوگوں کے درمیان حاضر ہوں گا تاکہ آپ لوگوں کی خدمت کرسکوں اور آپ کی دلیرانہ کوششوں کے ساته  مشکلات کو برطرف کرنے کے لئے محنت کرسکوں تاکہ قوم کے ساته ایک آواز ہوکر اور ہم آہنگی کے ساته فساد پر غلبہ کرسکیں۔

میرے عزیز دوستو! اپنے آپ کو اسلام اور قوم کی خدمت کے لئے آمادہ کریں، اللہ کے بندوں کی خدمت کے لئے جو درحقیقت اللہ کی خدمت ہے، کمر بانده لیں۔

میں اللہ کی توفیق کے ساته کچه دنوں بعد آپ کی خدمت میں حاضر ہوں اور آپ کے پیچهے ایک سپاہی کی حیثیت سے اپنے فرائض کو جاری رکهوں گا۔

(صحیفه امام، ج‏5، ص: 502 )

ای میل کریں