امام خمینی(رح) نے حریت پسندوں کیلئے آزادی کا دروازہ کهول کر دیکهایا: شیخ زعتری

امام خمینی(رح) نے حریت پسندوں کیلئے آزادی کا دروازہ کهول کر دیکهایا: شیخ زعتری

امام خمینی(ره) کے انقلاب نے تمام حریت پسندوں اور مسلم امہ کو آزادی کا دروازہ کهولا اور اس کا راز بهی سمجهایا تاکہ عالمی سامراجیت کی طاقت
کمزور سے کمزورتر ہوجائے۔

استاد شیخ علاء الدین الزعتری نے رسا نیوزایجنسی سے گفتگو کے موقع پر اس بات کی طرف زور دیتے ہوئےکہ رہبر معظم انقلاب اسلامی، امام خمینی(رح) کے مقاصد کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے، کہا: جب اللہ تعالی نے امام خمینی(ره) کو عوام کے درمیان بطور تحفہ نشاندہی فرمایا تو لوگوں نے شکرانہ بجا لاکر آپ کی بهرپور حمایت کی اور اس کے بعد خداوند متعال نے رہبر معظم، حضرت آیت الله خامنه ای کی صورت میں عوام کو بہترین جانشین اور تحفہ عطا فرمایا۔
استاد نے مزید کہا: اللہ تعالی ہر دور میں امت کی مشکلات اور ان کی بے راہ روی کے علاج کیلئے دردمند اور مخلص افراد کو منتخب فرما کر تبلیغی ذمہ داریاں انہیں سونپ دیتا ہے۔ یہ حضرات خود قرآن سے مربوط ہیں، سیرت رسول اعظم(ص) کے دلدادہ اور عملی پیرو بهی ہیں، لہذا اسلامی بیداری کی نہضتوں کو ہر وقت ایسے افراد کی ضرورت ہوتی ہے، ان کو اپنی گفتار ورفتار میں نمونہ بنا دیتی ہے۔ امام خمینی(رح) کی شخصیت اور قیادت میں رونما ہونے والا اسلامی انقلاب، اس زمانہ میں موجود تمام تحریکوں کیلئے واحد اور روشن اسلوب عمل ہے۔

شیخ علاء الدین الزعتری نے یہ بهی کہا: امام خمینی(ره) کے انقلاب نے تمام حریت پسندوں اور مسلم امہ کو آزادی کا دروازہ کهولا اور اس کا راز بهی سمجهایا تاکہ عالمی سامراجیت کی طاقت کمزور سے کمزورتر ہوجائے۔ اس کے مدمقابل اللہ سبحانہ وتعالی کی وحدانیت پر معتقد ومؤمن لوگ نیز نبی اکرم(ص) اور آپ کے اہلبیت علیہم السلام سے دلی محبت کرنے والے، اسلام دشمن، عالمی سامراجیت سے کئی گنا متحد اور طاقتور رہیں۔

شیخ نے اپنی گفتگو آگے بڑهاتے ہوئے کہا: چنانچہ اسلامی ممالک اپنی ملتوں سمیت، قرآن مجید سے عملی لگاؤ دیکهائیں اور ذاتی مفادات سے دور رہیں تو یقینــاً کامیابی آغوش وا کرے گی اور مشکلات دور اور انقلابات کو فتح ملے گی اور اس طریقے سے ہم ارض مقدس، قدس عزیز کی آزادی کو اہم ترین مسئلہ شمار کریں گے۔
الزعتری نے مزید وضاحت دی اور کہا: امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت اسرائیل اور ان کے ٹولے، مسلمانوں کی فکر میں نہیں ہیں، وہ صرف لقلقلہ زبان سے ہماری محبت وترقی کی بات رچا رکهی ہے جبکہ دل میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرتیں بهری ہیں، وہ ہر وقت اسلامی ملکوں پر قبضہ جمانے اور اسلام ومسلمیں پر کاری ضرب لگانے کے درپے تهیں اور اب بهی ہیں۔

گفتگو کے آخر میں جناب شیخ الزعتری نے کہا: قرآن مجید نے واضح طور سے کہا ہے کہ مسلمان اپنی مشکلات کو قرآن اور مرسل اعظم(ص) سے بیان کریں، لہذا جو لوگ اپنی مشکلات امریکہ کی غلامی میں مضمر جانتے ہیں یقیناً خسر الدنیا والآخرۃ کا مصداق شمار ہوگا۔

ای میل کریں