امام خمینی (ره) امریکی اور حقیقی اسلام کا حد فاصل ہیں؛سید سبطین حسینی

امام خمینی (ره) امریکی اور حقیقی اسلام کا حد فاصل ہیں؛سید سبطین حسینی

معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید سبطین حسینی نے کہا: امام خمینی نے امریکی اور حقیقی اسلام کے مابین موجود فرق کو اجاگر کردیا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام سید سبطین حسینی نے اپنے بیان میں رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کو حق و باطل کا معیار جانا ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب امام خمینی(رہ) نے اسلام کے مردہ جسم میں دوبارہ روح پهونک دی کہا: امام خمینی (رہ) نے امریکی اور حقیقی اسلام کے مابین حد فاصل کهینچ کر حق و باطل کا فرق اجاگر کردیا ۔

حجت الاسلام حسینی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی(رہ) رسول خدا (ص) کے سچے فرزند تهے کہا: آپ کے انقلاب کی برکت تهی کہ فلسطینی غاصب صہیونیوں کے سامنے سینہ سپر ہو کر کهڑے ہوگئے اور آزادی بیت المقدس کی تحریک نے زور پکڑا لیا ۔

ایم ڈبلیو ایم کے جنرل سکریٹری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امام خمینی (رہ) کی تحریک ہی کا فیضان تها کہ حزب اللہ لبنان کے جوانوں نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا دیئے کہا: امام خمینی (رہ) نے حج میں برات مشرکین کی رسم سے نکال کر اس کی اصل روح کو بیدار کیا ۔

ای میل کریں