بردباری اور خندہ پیشانی کے ساتھ سلوک

بردباری اور خندہ پیشانی کے ساتھ سلوک

امام خمینی (ره) لوگوں سے ملنے، ان کی خواہشات پر توجہ دینے....

راوی: حجت الاسلام محمد علی انصاری

امام خمینی  ؒ لوگوں سے ملنے، ان کی خواہشات پر توجہ دینے اور ان کی بے لوث خدمت کرنے میں ہرگز تکان کا احساس نہیں کرتے تهے۔ بہت سارے اوقات میں کہ یہاں تک حضرت امام کے دفتری افراد بهی بعض لوگوں کی منت وسماجت اور اصرار سے تنگ آجاتے تهے لیکن حضرت امام  ؒان سے برتاؤ کرنے میں پوری برد باری اور قلبی نشاط کا مظاہرہ فرماتے  تهے۔ ہم نے لوگوں کے امور سے متعلق کبهی بهی ان کو غصے کے عالم میں نہیں دیکها یہاں تک کہ بعض اوقات حضرت امام  ؒبعض رجوع کرنے والوں کے خواب اور دوسرے درد ومشکلات کو بهی سنتے تهے۔

ای میل کریں