پیرو علی(ع) کا شاہکار ہے

پیرو علی(ع) کا شاہکار ہے

وہ خانہ حسین(ع) کی حسین یادگار ہے // وہ زہرہ رو تو زہرا(س) کے چمن کی اک بہار ہے

وہ خانہ حسین(ع) کی حسین یادگار ہے

وہ زہرہ رو تو زہرا(س) کے چمن کی اک بہار ہے

علی(ع) کا نور عین ہے، علی(ع) کو جس سے پیار ہے

عجب نہیں زباں زباں پہ آج یہ پکار ہے

                یہ انقلاب پیرو علی(ع) کا شاہکار ہے

تها روح اعظم خدا مسیح بن کے آگیا

حیات نو کے جام بزم ہستی میں لٹا گیا

بشر بشر کے ذہن پر شعور بن کے چها گیا

وہ درد بن کے دل کی کائنات میں سما گیا

مرے تو دل یہ آج بهی اسی کا اختیار ہے

                یہ انقلاب پیرو علی(ع) کا شاہکار ہے

 

ثاقب نقوی ـ پاکستان

ای میل کریں