امام خمینی(رہ) کا پیغام گورباچوف کےنام

امام خمینی(رہ) کا پیغام گورباچوف کےنام

وہ انقلاب جو پرچم گشائے وحدت ہے // اس انقلاب کا ہر لمحہ اک عبادت ہے

حیات مدتوں جب ایڑیاں رگڑتی ہے

جب اعتبار صداقت کی سانس اکهڑتی ہے

حیا کی مانگ، شرافت کی گود اجڑتی ہے

تب انقلاب کی آہت جڑیں پکڑتی ہے

           صدی صدی کے لہو کا حساب لکهتا ہے

           زمانہ تب کہیں ایک انقلاب لکهتا ہے

وہ انقلاب جو انسانیت کی خدمت ہے

وہ انقلاب جو مظلومیت کی حمایت ہے

وہ انقلاب جو معراج آدمیت ہے

وہ انقلاب جو اللہ کی اطاعت ہے

          وہ انقلاب جو ظالم کے ہاته کاٹتا ہے

          وہ انقلاب جو نفرت کے گهاؤ پاٹتا ہے

رہے جو پاس حمیت تو انقلاب کہو

لکهے لہو کی شریعت تو انقلاب کہو

بنے ضمیر کی غیرت تو انقلاب کہو

ہو عین حق سے عبارت تو انقلاب کہو

          وہ انقلاب جو پرچم گشائے وحدت ہے

          اس انقلاب کا ہر لمحہ اک عبادت ہے

وہ انقلاب یہ کہتا ہے کیوں یہ وحشت کیوں

یہ اقتدار کی خو منصبوں کی حمایت کیوں

یہ جبر کیسا یہ تلوار کی حکومت کیوں

خدا کو چهوڑ کے انسان کی اطاعت کیوں

          جہاں خدا نہیں بندے کی حاکمیت ہے

          وہ انقلاب نہیں ہے فقط بغاوت ہے

ہے انقلاب کا دعویٰ تو خود کو پہچانو

بشر بشر کو خدا کو بهی پهر خدا مانو

اور اپنے آپ کو مختار کل اگر جانو

تو انقلاب کی باتیں کرو نہ دیوانو

          خدا کے آگے جو سر کو جهکا نہیں سکتا

          وہ انقلاب کا پرچم اٹها نہیں سکتا

 

نسیم الظفر ـ ہندوستان

ای میل کریں