امام(رح) کا وجود مسلمانوں کے لئے برکت

امام(رح) کا وجود مسلمانوں کے لئے برکت

امام خمینی دنیا کے سیاست دانوں اور دانشوروں کی نظر میں // پاکستانی جید عالم دین، شاعر اور سیاست دان، مولانا کوثر نیازی کا کہنا ہے:

امام خمینی(رح) نے یہ ثابت کر دیا کہ اسلامی حکومت کی تشکیل کے لئے ضروری نہیں ہے کہ تمام اسباب و وسائل مهیا ہوں۔ جو چیز اسلامی حکومت کی تشکیل کے لئے ضروری ہے وہ ایک ذمہ دار اور دینی مسائل میں پابند، مجتهد کا ہونا ہے جو منافقین اور دنیائے کفر کے مقابلے میں مسلمانوں کے لئے بااثر قیادت کا حامل ہو۔

امام خمینی(رہ) کی ذات سیاست اور شخصیت کے لحاظ سے اسلامی رہبری کی ایک مثالی بن چکی ہے، نہ ثروت اور نہ ہی مقام و منزلت کوئی بهی انهیں فریب نہ دے سکی۔ ان کی روش زندگی صدر اسلام کے قائدین سے موازنہ کرنے کے قابل ہے۔

امام خمینی(رہ) مربی اور معلم نیز رہبر کی حیثیت سے آج کے اور مستقبل کے مسلمانوں کے رہبر کے عنوان سے ظاہر ہوئے ہیں۔ بغیر کسی مبالغے کے کہا جا سکتا ہے کہ امام خمینی کا وجود مسلمانوں کے لئے برکت، اور ان کی رفتار و گفتار مسلمانوں کے لئے وحی کے ابدی سرچشمے کی طرح ہے۔

ای میل کریں