12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے ، امام خمینی (ره)

12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے ، امام خمینی (ره)

آج دنیا بهر میں ہفتہ وحدت بافرمان امام خمینی (ره) منایا جارہا ہے

انقلاب اسلامی کے بانی اور دنیائے تشیع کے رہنما آیت اللہ امام خمینی (ره) نے 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا حکم دیا تها، یہ حکم خاتم النبین حضرت محمد مصطفی (ص) کے یوم ولادت کے حوالے سے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف پائے جانے کی بنیاد پر دیا گیا تها، شیعہ 17 ربیع الاول جبکہ اہلسنت حضرات 12 ربیع الاول کو ولادت رسول خدا (ص) مناتے ہیں، اسی بنیاد پر امام خمینی (ره) نے حکم دیا کے 12 تا 17 ربیع الاول تمام مسلمان ہفتہ وحدت کے عنوان سے منائیں تاکہ استعمار اور دشمن اسلام کو مسلمانوں میں اختلافی بات کرنے کا موقع نہ مل سکے۔
آج دنیا بهر میں ہفتہ وحدت بافرمان امام خمینی (ره) منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں وحدت کی مناست سے مختلف پروگرامز منعقد ہوتے ہیں جس میں شیعہ اور سنی دونوں فرقوں کے علماء کرام شرکت کرکے وحدت کے پیغام کو عام کرتے ہیں، پاکستان بهر میں بهی ہفتہ وحدت جوش و عقیدت سے منایا جاتا ہے، 12 ربیع الاول کو شیعہ علماء اور دیگر افراد اہلسنت کے جلوس میں شرکت کرتے ہیں سبیلیں لگاتے ہیں اور وحدت کے پیغام کو عملی جامعہ پہناتے ہیں۔

ای میل کریں