امام کا نظریہ، ملتوں کی آزادی کے حصول کی راہ میں راہگشا:علی موسوی ماچیکا

امام کا نظریہ، ملتوں کی آزادی کے حصول کی راہ میں راہگشا:علی موسوی ماچیکا

امام خود ایک حقیقی شیعہ تهے اور ان کے ذریعے سے حقائق شیعہ کی شناخت کی جاسکتی ہے

انٹرویو لئے جانے والے کا نام: علی موسوی ماچیکا

ملک: نیجریہ

امام کا نظریہ، ملتوں کی آزادی کے حصول کی راہ میں راہگشا

 

۔ برائے مہربانی اپنا تعارف کرائیے؟

میں فرانس کی اخبار ایجنسی کا روزنامہ نگار ہوں اور سیاست کے میدان میں سرگرم عمل ہوں۔

 

۔ آپ کی نظر میں امام خمینی کی شخصیت کی اصلی خصوصیت کیا ہے؟

امام خود ایک حقیقی شیعہ تهے اور ان کے ذریعے سے حقائق شیعہ کی شناخت کی جاسکتی ہے، آپ ایک مقدس اور خدا جو شخص تهے اور حکومت اور معاشرے کو اسلامی بنانے اور آزاد کرنے کے در پے تهے اور اس سلسلے میں آپ نے بہت کوششیں کیں۔ امام نے مظلوم و ستم دیدہ اور مستضعف لوگوں کے استقلال اور آزادی کے لئے بہت زیادہ اہتمام کیا۔ خصوصاً فلسطین کے استقلال کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔ ہم ان کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور ان کے نظریات اور منصوبوں پر ایمان رکهتے ہیں اور ان کے اہداف و مقاصد کے درپے ہیں۔

 

۔ آپ کی نظر میں امام کی حرکت کے کیا معنی ہیں اور آپ اس کو کس طرح تعبیر کرتے ہیں؟

وہ پوری صدی کے مرد تهے اور ابهی بهی ہیں۔ انهوں نے انسانوں کو سکهایا کہ ظلم و ستم کے مقابلہ میں ایستادگی کریں اور اپنے پیروں پر کهڑے ہوکر مغرب سے اپنی وابستگی کو ختم کریں۔

ای میل کریں